ETV Bharat / state

National Schools Games 2023: کشمیر میں 67ویں نیشنل اسکول گیمز کا آغاز

جموں و کشمیر میں منعقد ہو رہے نیشنل اسکول گیمز میں تلنگانہ کی جونئر فٹبال ٹیم سفری مشکلات کے باوجود بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 5:28 PM IST

ا
ا
کشمیر میں 67ویں نیشنل اسکول گیمز کا آغاز

سرینگر (جموں و کشمیر): یو ٹی جموں و کشمیر میں منگل کو 67 ویں نیشنل سکول گیمز کا آغاز ہوا۔ ملک کے مختلف اسکولوں کی فٹبال اور والی بال ٹیمیں ان مقابلوں میں شرکت کر رہی ہیں، وہیں ریاست تلنگانہ کی فٹبال ٹیم بھی اپنے پہلے میچ کے لیے جوش اور بلند حوصلوں کے ساتھ پریکٹس کرتی نظر آ رہی ہے۔ سفر میں ہوئی دقتوں کے باوجود ٹیم بہتر پرفارم کے لئے پر عزم ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹیم کے منیجر نے کہا کہ ان کی ٹیم میں اچھے پلیئر ہیں اور انہیں امید ہے کہ مدھ پردیش کے خلاف ہو رہے پہلے میچ میں ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جیت حاصل کرے گی۔ ٹیم کو درپیش مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’حیدرآباد سے یہاں تک ٹیم کو ٹرین میں تقریبا 40 گھنٹوں کا سفر کرنا پڑتا۔ وقت پر ٹورنامنٹ کے انعقاد کی اطلاع نہ ہونے کے باعث ٹرین ریرزرویشن بھی نہ سکی، تاہم سینئر اور سابق کھلاڑیوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ٹرین میں بمشکل ریزرویشن ملی اور کھلاڑیوں کو سفر کے دوران کافی تھکاوٹ ہوئی۔‘‘

جونیئر ٹیم کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کی ستائش کرتے ہوئے ٹیم منیجر نے کہا: ’’یہاں پہنچ کر کھلاڑی کافی تھک چکے تھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے پریکٹس کی اور اپنی پہلی گیم کے لیے وہ تیار ہیں۔‘‘ ٹورنامنٹ رولز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’’ٹورنامنٹ میں پانچ بار (کھلاڑیوں کی) تبدیلی عمل میں لائی جا سکتی ہے جس کے سبب وقفے وقفے سے چینچ کے ذریعے کھلاڑی زیادہ مشقت سے بچ سکیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: Khelo India Winter Games گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز اختتام پزیر

کشمیر کے موسم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’ہم جہاں سے تعلق رکھتے ہیں وہاں موسم کافی گرم ہوتا ہے اور یہاں اس کے برعکس موسم کافی سرد ہے، کھلاڑیوں کو ایڈجسٹ کرنے میں ٹائم لگ رہا ہے۔ تاہم ہم اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور کھلاڑی بھی اپنا 100فیصد پرفارم کرنے کے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.