ETV Bharat / state

کشمیر میں فٹبال کھیل کو فروغ دینے کے لیے پروگرامز

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 2:02 PM IST

Updated : Oct 25, 2020, 2:30 PM IST

فٹبال کوچ ساجد یوسف نے کہا کہ نیشنل اور انٹرنشنل فٹبالرز فورم وادی کشمیر میں بنیادی سطح پر فٹبال کھیل کو آگے لے جانے میں کوشاں ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس کھیل میں اپنا نام کمائے۔ انہوں نے کہا کہ فورم اب اس طرح کی دوسری تقریب جموں میں منعقد کرنے جارہی ہے۔

فٹبال کو فروغ دینے کے خاطر ٹی آر سی گراؤند میں تقریب

نیشنل اور انٹر نیشنل فٹبالرز فورم کی جانب سے ٹی آر سی گراؤنڈ سرینگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی جبکہ ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران کے علاوہ مختلف جگہوں سے آئے ہوئے جونئیر اور سینئر فٹبال کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی نے وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں قائم 15 فٹبال اکیڈیمیز میں تربیت پارہے جونئیر فٹبال کھلاڑیوں میں کھیل کا سازو سامان تقسیم کیا۔

اس موقع پر جونئیر اور سینئر فٹبال کھلاڑیوں کے میچ بھی منعقد کئے گئے۔ جونئیر کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی سے فٹبال شائقین کافی خوش ہوئے۔ نیشنل اور انٹرنیشنل فٹبالرز فورم نے اب تک وادی میں کئی بڑے فٹبال کے مقابلے منعقد کروائے ہیں جس میں یہاں کئی کھلاڑی اپنی صلاحتوں کا بھر پور مظاہرہ کرچکے۔ فورم کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد جموں وکشمیر میں فٹبال کو فروغ دینا ہے۔ وہیں ان نوجوانوں کو بھی اس کھیل کی طرف مائل کرنا ہے جو نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

وہیں فٹبال کوچ ساجد یوسف نے کہا کہ نیشنل اور انٹرنشنل فورم وادی کشمیر میں بنیادی سطح پر فٹبال کھیل کو آگے لے جانے میں کوشاں ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس کھیل میں اپنا نام کمائے۔ انہوں نے کہا کہ فورم اب اس طرح کی دوسری تقریب جموں میں منعقد کرنے جارہی ہے۔

اس موقع پر مختلف اکیڈیمیز میں تربیت پارہے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رپے نیشنل اور انٹر نیشنل فٹبالرز فورم کو ریاستی اور ملکی سطح پر اپنا نام کما چکے کھلاڑیوں نے معرض وجود میں لایا ہے۔

Last Updated : Oct 25, 2020, 2:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.