سرینگر: کشمیر میں سرینگر۔بارہمولہ شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کے بمب ڈسپوزل سکواڈ نے آج صبح سیکورٹی مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ یہ مشتبہ آئی ای ڈی سرینگر کے مضافات لاوے پورہ میں شاہراہ کے کنارے پر دیکھی گئی تھی۔ شاہراہ پر کچھ وقت کے لیے ٹریکف معطل رکھا گیا اور اس مشتبہ آئی ای ڈی کو تباہ کرنے کے بعد ٹریفک بحال کیا گیا ہے۔
-
#WATCH | Jammu and Kashmir: A mysterious object was found in the Lawapora area of Srinagar. Security forces and the Bomb Disposal Squad are present at the site. pic.twitter.com/1dl3yeCC7R
— ANI (@ANI) December 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Jammu and Kashmir: A mysterious object was found in the Lawapora area of Srinagar. Security forces and the Bomb Disposal Squad are present at the site. pic.twitter.com/1dl3yeCC7R
— ANI (@ANI) December 27, 2023#WATCH | Jammu and Kashmir: A mysterious object was found in the Lawapora area of Srinagar. Security forces and the Bomb Disposal Squad are present at the site. pic.twitter.com/1dl3yeCC7R
— ANI (@ANI) December 27, 2023
کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل ودھی کمار بردھی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مشتبہ آئی ای ڈی ایک گیس سلنڈر میں شاہراہ کے کنارے رکھی گئی تھی، جس کو سکیورٹی فورسز کے بمب ڈسپوزل سکواڈ نے تباہ کیا۔ بردھی نے بتایا کہ یہ گیس سلنڈر آئی ڈی ڈی جیسا لگ رہا تھا، اور چونکہ یہ مشتبہ تھا ہم نے اس کو تباہ کر دیا۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی روڈ اوپننگ پارٹی نے آج صبح یہ مشکوک سلنڈر دیکھا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بمب ڈسپوزل سکواڈ کو جائے موقع پر بلایا اور اس مشتبہ شئی کو تباہ کیا۔
مزید پڑھیں: جموں میں آئی ای ڈی برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا
یاد رہے کہ سرینگر بارہمولہ شاہراہ سیکورٹی کے اعتبار سے کافی اہم ہے کیونکہ اسی شاہراہ پر ضلع بارہمولہ کے اوڑی اور کپواڑہ کی لائن آف کنٹرول کے جانب فوجی اور سکیورٹی فورسز کے قافلے گزرتے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا کر ایک بڑے حادثے کو روک دیا گیا۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں ماضی میں عسکریت پسندوں نے ان سڑکوں اور شاہراہوں پر کئی آئی ای ڈی دھماکے کئے جس سے سکیورٹی اہلکاروں کو کافی نقصان ہوا تھا۔ تاہم فوج اور سکیورٹی فورسز نے سڑکوں اور شاہراہوں کی نگرانی کرنے کے لیے فوج اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کرکے ان حملوں کو ٹال دیا یا ایسی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔