ETV Bharat / state

Mutton to be costlier after Eid: عید الاضحی کے بعد کشمیر میں گوشت مزید مہنگا ہوگا

گوشت اور پولٹری کی قیمتوں کا تعین قصابوں اور کوٹھداروں کے سپرد کرنے پر جہاں اس شعبہ سے وابستہ افراد خوش نظر آ رہے ہیں وہیں مقامی سیاسی جماعتوں نے اس فیصلہ پر مرکزی حکومت کی نکتہ چینی کی ہے۔ Kashmir Mutton Price Hike

عید الاضحی کے بعد کشمیر میں گوشت ہوگا اور مہنگا

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 6:58 PM IST

عید الاضحی کے بعد کشمیر میں گوشت ہوگا اور مہنگا

سرینگر (جموں و کشمیر) : گوشت کی قیمت پر سرکاری محکمہ کے اختیارات ختم ہونے کے بعد اب یہ اہم غذا کشمیر میں مزید مہنگی ہونے والی ہے۔ سرکار کے اختیارات ختم ہونے کے بعد ہی قصابوں اور کوٹھداروں نے گزشتہ ہفتے گوشت کی قیمت میں اضافہ کیا تھا، اور اب عید الاضحی کے بعد اس کی قیمت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ قابل غور ہے کہ مرکزی سرکار نے گزشتہ ہفتے جموں کشمیر میں مٹن کنٹرول ایکٹ کو منسوخ کر دیا تھا جس کی رو سے گوشت اور پولٹری کی قیمت طے کرنا محکمہ امور صارفین کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا۔

قصاب اور کوٹھدارو اب گوشت کی قیمت اپنی مرضی سے طے کریں گے، اس فیصلے پر جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں محکمہ امور صارفین 1973 میں لاگو کئے گئے قانون مٹن (لائسنسنگ اینڈ کنٹرول) آرڈر کے تحت گوشت، پولٹری اور اس سے منسلک اشکاء کی قیمت طے کرتا تھا۔

قصاب اس قانون کے اطلاق سے خوش نہیں تھے لیکن عوام کو کچھ حد تک گوشت خریدنے میں راحت ملتی تھی کیونکہ پورے جموں و کشمیر میں لگ بھگ اس کے نرخ یکساں ہوتے تھے اور قصاب و پولٹری کے کاروبار پر سرکار کی نگرانی رہتی تھی۔ اس قانون کی منسوخی کی شروعات رواں برس 18 جنوری کو اُس وقت ہوئی جب محکمہ زراعت کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اتل ڈلو نے مرکزی وزارت خوراک اور امور صارفین سے اس قانون کے اطلاق پر نظر ثانی کی گزارش کی تھی۔

مزید پڑھیں: کشمیر: قصابوں کی دکانیں کیوں بند رہیں؟

تین ماہ بعد مرکزی سرکار کی امور صارفین وزارت نے روان برس 20 اپریل کو جموں کشمیر امور صارفین محکمہ کو مطلع کیا کہ ’’اس قانون کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔‘‘ مٹن ایکٹ کی منسوخی سے اب محکمہ امور صارفین، ضلع انتظامیہ اور متعلقہ ادارے - جو گوشت، پولٹری و اس جیسی ایشیاء کے - نرخ طے کرتے تھے یا اس کی نگرانی کرتے تھے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Mutton Price Control Order Revoked: قصابوں کے سامنے سرکار نے کیا سرنڈر، صارفین مضطرب

کشمیر میں گوشت کا استعمال وافر مقدار میں کیا جاتا ہے، گوشت اور پولٹری کی قیمت کا تعین قصابوں اور کوٹھداروں کے حوالہ کرنا اس شعبہ کو لاقانونیت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.