ETV Bharat / state

متحدہ مجلس علما کی کورونا کے سلسلے میں ہدایات - تعزیتی اور تہنیتی مجالس و محافل کو محدود اور مختصر کریں

جموں وکشمیر متحدہ مجلس علماء (جس کی قیادت نظر بند میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کرتے ہیں) نے عالمی وبا کورونا وائرس کی سنگین صورتحال پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

muttahida majlis e ulema jammu kashmir relased instructions on corona virus
متحدہ مجلس علما کی کورونا کے سلسلے میں ہدایات
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 7:28 PM IST

جموں وکشمیر متحدہ مجلس علماء نے موجودہ حالات میں جموں وکشمیر کے ائمہ مساجد، علماءخطیبوں، مسجد کمیٹیوں اور عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس مرحلے پر اپنے ہمت و حوصلے بلند رکھنے کے ساتھ ساتھ قادر مطلق اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ دعاﺅں کا اہتمام کریں۔

اللہ تبارک و تعالیٰ ملت اسلامیہ بلکہ پوری انسانیت کو موجودہ سنگین عالمی وبا کورونا وائرس کی خطرناک بیماری سے محفوظ رکھے اور پوری دنیا میں صحت و سلامتی کی فضا بحال ہو اور خوف و دہشت سے نجات ملے۔

اس حوالے سے مجلس علماءنے جموں وکشمیر میں دینی اجتماعات کے تئیں منتظمین، ائمہ مساجد ،علماءاور خطیبوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں دی گئیں ہدایات اور احتیاطی تدابیر پرسختی کے ساتھ عمل کریں۔

ہدایات حسب ذیل ہیں:۔

1) بڑے بڑے اجتماعات کے انعقاد سے گریز کریں۔

2) جمعہ کی نماز میں عربی خطبہ انتہائی مختصر اور دعا صرف موجودہ وبا سے بچنے کیلئے کی جائے۔

3) لوگ سنتیں اور نوافل گھر سے پڑھ کر آئیں، فرض کی ادائیگی کے فوراً بعد مسجد کو خالی کریں ۔تلاوت اور ذکر و اذکار کے معمولات انفرادی طور پر گھروں میں جاری رکھیں۔

4) انفرادی طور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع اور توبہ و استغفار معمولات میں شامل کریں۔

5) عمر رسیدہ بزرگ اور بیمار افراد اپنے گھروں میں ہی قیام کریں۔

6) سلام مسنون کا اہتمام کریں، مصافحہ اور معانقہ (گلے ملنے)سے احتیاط برتیں۔

7) مساجد میں آنے سے قبل اور نکلنے کے بعد اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں۔

8) تعزیتی اور تہنیتی مجالس و محافل کو محدود اور مختصر کریں۔

9) طبی ماہرین کے مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

10) تاجر برادری ،دکاندار اور دوا فروش(Medical Store) صابن اورSanitizerکی ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔

11) صاحب خیر اور متمول حضرات سے گزارش ہے کہ وہ فی سبیل للہ مساجد ،خانقاہوں، آستانوں اور امام باڑوں میں Sanitizer مہیا رکھیں۔

12) متعلقہ محکموں (میونسپل کارپوریشن) پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ موجودہ سنگین حالات کے پیش نظر جہاں جہاں بڑے دینی اجتماعات ہوتے ہیں وہاں صاف ستھرائی اورSanitization کا خصوصیت سے اہتمام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.