ETV Bharat / state

Music Video Based on Wahab Khar Poetry کشمیری صوفی شاعرعبدالوہاب کھر کی شاعری پر مبنی میوزک ویڈیو

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 5:16 PM IST

Updated : Apr 28, 2023, 7:33 PM IST

نوجوان ہدایت کار دانش رینزو نے 19ویں صدی کے کشمیری صوفی شاعر عبدالوہاب کھر کی شاعری پر مبنی ایک نیا میوزک ویڈیو لانچ کیا ہے۔ ویڈیو کو یوٹیوب پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ وادی کی قدرتی شان اور بھرپور ثقافت کو پیش کرنے کے لیے یہ میوزک ویڈیو کافی مقبول ہو رہا ہے۔ تین منٹ کے ویڈیو میں کشمیر کی خوبصورتی کو منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے۔

کشمیری صوفی شاعرعبدالوہاب کھر کی شاعری پر مبنی میوزک ویڈیو

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے نوجوان ہدایت کار دانش رینزو نے 19ویں صدی کے کشمیری صوفی شاعر عبدالوہاب کھر کی شاعری پر مبنی ایک نیا میوزک ویڈیو لانچ کیا ہے۔ یانیا بھردواج اور کنال ٹھاکر نے اس میوزک ویڈیو "ہوشدار" میں اداکاری کی ہے۔ اس میوزک ویڈیو کو کشمیر میں فلمایا گیا ہے۔ ویڈیو کو یوٹیوب پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ وادی کی قدرتی شان اور بھرپور ثقافت کو پیش کرنے کے لیے یہ میوزک ویڈیو کافی مقبول ہو رہا ہے۔ تین منٹ کے ویڈیو میں کشمیر کی خوبصورتی کو منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے۔ اس میوزک ویڈیو میں گانے کو نور محمد اور حذیف نظر نے گایا ہے۔

ویڈیو کے تخلیق کاروں میں سے ایک طاہر حسین نے کہا کہ 'ہم دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ کشمیر کتنا خوبصورت اور خوشگوار ہے۔ ویڈیو ایک مسافر کے بارے میں ہے۔' ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اس میں کلام کشمیری صوفی بزرگ وہاب کھر کی شاعری سے لیا گیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ اس ویڈیو کو دیکھیں گے اور خود کشمیر اور اس کی ثقافت کو دریافت کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے۔ بہت سے ناظرین ویڈیو کی کمپوزیشن اور خوبصورتی کو دیکھ کر حیران ہیں۔'

وہیں ایک صارف نے کہا کہ 'گانے کی تحریک کشمیر سے تعلق رکھنے والے وہاب کھر کی کلاسک شاعری سے لی گئی ہے۔ ایک ہنر مند اور خوبصورت پرفارمنس کے ساتھ فنکاروں نے کشمیری ثقافت کو فروغ دینے اور اسے برقرار رکھتے ہوئے اصل کام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس طرح کی کلاسک شاعری کی ترجمانی کرنا مشکل ہے، پھر بھی ان کی مہارت گانے کے دلکش نتائج سے ظاہر ہے۔ شاباش!' ایک اور صارف نے کہا کہ سب کچھ بہت اچھا ہوا۔ موسیقی، آواز اور بیک گراؤنڈ لاجواب ہیں۔ یہ کیوں ختم ہوا؟ میں اس گانے کو مسلسل سنتا رہا۔ شاندار کوشش، سکون بخش!"

یہ بھی پڑھیں: The Good News Movie Actress: کشمیری فلم ساز دانش رینزو کی فلم دی گڈ نیوز کی اداکارہ سے خاص گفتگو

گانے کے ابتدائی دو اشعار "ہوشدار گوش تھا حلو گو، شولا ما راوراو آلاو حکومت، دل چھوئی دریاو تھرتھ چھو بارہاوا، ذکر کون فکر تھاآلو حکومت" (اے انسان! سنو نشانیاں، کائنات کی پکار، یہ منظر زندگی کہلاتی ہے، اسے نظروں سے نہ بھولنا، یہی آفاقی پیغام ہے، یہ ناپاک خواہشات اور انا کا لالچ، اندر دیکھو اور حتمی سچائی پر غور کرو) وادی میں سب کو پسسند آرہا ہے۔

Last Updated : Apr 28, 2023, 7:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.