ETV Bharat / state

Tourist Found Dead in Srinagar: سرینگر ہوٹل میں سیاح کی موت، معاملہ درج، تحقیقات شروع - سیاح ہفتہ کی صبح مردہ پایا گیا

ممبئی سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح سرینگر کے ایک ہوٹل میں ہفتہ کی صبح مردہ پایا گیا۔ Mumbai Based Tourist Found Dead in Srinagar

سرینگر ہوٹل میں سیاح کی موت، معاملہ درج، تحقیقات شروع

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 2:09 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ سیاح کی ہفتے کو سرینگر کے ایک ہوٹل میں موت واقع ہو گئی۔ سیاح کی شناخت 73 سالہ پربھو سندبھور کے طور پر ہوئی ہے۔ سیاح کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق فوت ہونے والا سیاح سرینگر کے سونہ وار علاقے کے ایک ہوٹل میں ہفتہ کی صبح بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لیے اگرچہ نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال میں موجود ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔ فوت ہونے والا سیاح ممبئی کے گھاتگوپر علاقے کا رہنے رہنے والا ہے۔ سرینگر پولیس نے اس واقعہ کے حوالے سے معاملہ درج کر لیا ہے اور معاملے کے تعلق سے تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔

پولیس نے سیاح کی موت کی اصل وجہ تلاش کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر لیا ہے کہ آیا سیاح کی موت قدرتی طور واقع ہوئی یا کسی اور وجہ سے۔ قابل ذکر ہے کہ ہر سال لاکھوں سیاح قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے وادی کشمیر کا رخ کرتے ہیں اور حادثات کے علاوہ قدری طور کئی سیاحوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے ان میں زیادہ تر سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلگام: دل کا دورہ پڑنے سے خاتون سیاح کی موت

ادھر، وادی کشمیر میں جمعہ کی شام سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور وادی کشمیر کی سیر خاص کر ٹیولپ گارڈن کے دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے ساح کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ سیاح ان دنوں سرینگر کے ڈل جھیل سمیت وادی کے دیگر سیاحتی مقامات بشمول پہلگام اور گلمرگ کے نظاروں کا بھر پور لطف لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.