سری نگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو تازہ برف باری کے نتیجے میں گذشتہ شب ہی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ Mughal Road and Srinagar Leh Highway Closed
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سری نگر- لیہہ شاہراہ کو زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث جمعے کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا اور ہفتے کے روز شاہراہ پر برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث شاہراہ دوسرے روز بھی بند رہی اور کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ کو تازہ برف باری کے پیش نظر گذشتہ شب ہی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بنا بر احتیاط بند کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے وادی میں 9 اور 10 دسمبر کو برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mughal Road Closed مغل روڈ پر تازہ برفباری، ٹریفک کی آمد و رفت بند