ETV Bharat / state

سری نگر: 5 مئی سے قبل جاری کردہ موومنٹ پاس منسوخ

سرینگر انتظامیہ نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جاری پابندیوں کے دوران ضروری اور ہنگامی خدمات سے وابستہ افراد کی نقل و حرکت کے لیے نئے کرفیو پاس یا اجازت نامہ متعارف کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں -

سری نگر میں 5 مئی سے قبل جاری کردہ مومنٹ پاس منسوخ

author img

By

Published : May 6, 2020, 12:21 PM IST

منگل کے روز دیر شام گئے سرینگر انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں پانچ مئی سے قبل تمام اجراء کردہ موومنٹ پاس یا اجازت نامے منسوخ کئے گئے اور نقل و حرکت کے لئے ضروری خدمات سے وابستہ افراد کو نئے مومنٹ پاس بنانے کی ہدایات دی گئی -

سی آر پی سی کی دفعہ 144 اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 34 کے تحت حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے منگل کو ضلع میں جاری تمام موجودہ پاسوں کو منسوخ کرنے کا حکم دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں موجودہ پاسوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور کئ جگہوں پہ جعلی اجازت ناموں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تمام موجودہ اجازت نامے منسوخ کرنے پڑے اور نئے پاس متعارف کئے جارہے ہیں۔

اسھکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ضروری خدمات سے وابستہ افراد اور سرکاری دفاتر کو اختیار کے طور پر خصوصی ٹوکن مہیا کیے جائیں گے جس میں محکمے کا نام اور ایک سیریل نمبر دیا جائے گا تاہم مزید کہا گیا ہے کہ ان افراد کی شناختی کارڈز کی تصدیق کے بعد ہی انہیں نقل و حرکت کی اجازت دی جائے گی -

اس کے علاوہ اس میں کہا گیا ہے کہ بینک اور میڈیا سے وابستہ افراد والوں کو بھی نقل و حرکت کے لئے مذکورہ ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.