محکمہ پھول بانی نے جے ایس ڈبلیو فائوندیشن کے ساتھ مغل باغات - شالیمار اور نشاط - کی بحالی کے ترقیاتی منصوبے کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ MoU Signed for Renovation of Shalimar Gardenکمشنر سیکرٹری نے جے ایس ڈبلیو فاؤنڈیشن پر زور دیا کہ وہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کریں اور جلد از جلد پروجیکٹ پر کام شروع کریں۔ جے ایس ڈبلیو فائونڈیشن کمپنی سی ایس آر کے حصے کے طور پر مغل باغ شالیمار کی بحالی کے کاموں کے لئے پہلے مرحلے میں 9.5 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔
جے ایس ڈبلیو فائونڈیشن کے نمائندوں نے میٹنگ کو اِس سکیم کے بارے میں جانکاری دی جو تحفظات کی بحالی اور عمارت کے حصے میں اَپنائی جائے گی۔ Renovation of Shalimar Gardenاُنہوں نے مزید بتایا کہ باغ میں پہلے پویلین جسے گلابی پویلین کے نام سے جانا جاتا ہے کے آرٹ کے تحفظ کا کام شروع ہو چکا ہے۔ میٹنگ کے دوران باغ میں کنزرویشن لیبارٹری کے قیام اور مختلف طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے گارڈن میں موجود یادگاروں پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں بلیک پویلین، نور محل اور میڈ کوارٹرز شامل ہیں اور ان کی بحالی اور تحفظ کے لئے طریقہ کار اِختیار کیا جائے گا۔
میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ گارڈن کے یادگار حصے کا تحفظ، ایلومنیشن، فوارے، واٹر چینلوں، گارڈن کی میومیٹری میں اِصلاحات، فصیل اور واچ ٹاورز بھی شامل ہیں۔ Mughal Garden - Shalimarکنسلنٹنٹ جے ایس ڈبلیو فائونڈیشن ابھار ائن لامبا اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیوز نے میٹنگ کے دوران طریقہ کار اور تکنیکوں کے بارے میں بتایا جو یاد گاروں کی بحالی اور تحفظ کے دوران اَپنائے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مغل بادشاہوں کے دور حکومت میں سرینگر میں تعمیر کیے گئے شالیمار باغ کی خوبصورتی اور فن تعمیر کو بحال کرنے کے لیے جموں وکشمیر انتظامیہ نے ’’جندل ساؤتھ ویسٹ فاؤنڈیشن‘‘ کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ باغ مقامی و غیر مقامی سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے۔ لیکن برسوں سے اس باغ کی خستہ حالی پر انتظامیہ بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے۔گارڈن کی منقش دیواریں اور سیڑھیاں رنگ و روغن نہ کرائے جانے کے باعث اپنی تاریخی رونق کھونے کے دہانے پر ہیں۔