محکمہ موسمیات، جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا ’’آئی ایم ڈی (Indian Meteorological Department) نے 13 جون کو جموں و کشمیر اور لداخ میں مانسون کی آمد کا اعلان کیا ہے جو معمول سے 17 سے 18 دن قبل ہے۔‘‘
محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
مانسون کی آمد سے جموں و کشمیر کے رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بھی گرواٹ درج کی گئی ہے۔