ETV Bharat / state

میر واعظ عمر فاروق ہنوز نظر بند - دفعہ 370کی منسوخی

علیحدگی پسند رہنما میرواعظ عمر فاروق کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کا پہرہ بدستور جاری ہے اور انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

میرواعظ عمر فاروق ہنوز نظر بند
میرواعظ عمر فاروق ہنوز نظر بند
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 5:38 PM IST

گزشتہ روز علیحدگی پسند رہنما و حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی ہٹائے جانے کے احکامات صادر کیے گئے تھے۔ تاہم انہیں آج تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکا گیا۔

گزشتہ قریب 20 ماہ سے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر مسلسل نظربند علیٰحدگی پسند رہنما میرواعظ عمر فاروق کو جمعہ کے موقع پر تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دینے سے روک دیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ میر واعظ عمر فاروق پھر سے جمعہ کا خطبہ نہ دے پائے

میرواعظ عمر فاروق ہنوز نظر بند
میرواعظ عمر فاروق ہنوز نظر بند

میرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی کو ختم کئے جانے کی خبر کے بعد سینکڑوں فرزندان توحید تاریخی جامع مسجد میں ان کا خطبہ سننے کے لیے پہنچے۔ تاہم میرواعظ کو تاریخی جامع مسجد جانے سے روکا گیا جس سے ان کے مداحوں میں مایوسی دیکھنے کو ملی۔

قابل ذکر ہے کہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق سینئر علیٰحدگی پسند لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنما بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.