ETV Bharat / state

Mirwaiz First Public Appearance After 4 Years: رہائی کے بعد میرواعظ عمر فاروق کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت - میرواعظ عمر فاروق اورینٹل کالج عمارت افتتاح

میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے شہر سرینگر کے راجوری کدل میں نور اسلام اورینٹل کالج و صدر دفتر، انجمن نصرت الاسلام، راجوری کدل کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھی جس کے بعد انہوں نے میڈیا نمائندوں سے عید میلاد اور تعمیر نو سے متعلق گفتگو کی تاہم انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کسی سیاسی امور پر تبادلہ خیال نہیں کیا۔

رہائی کے بعد میرواعظ عمر فاروق کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 8:07 PM IST

رہائی کے بعد میرواعظ عمر فاروق کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت

سرینگر (جموں کشمیر) : خانہ نظر بندی سے رہائی کے ایک ہفتہ بعد علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے جمعہ کو جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کی۔ میر واعظ عمر فاروق نے شہر سرینگر کے راجوری کدل میں ’’نور اسلام اورینٹل کالج و صدر دفتر‘‘ انجمن نصرت الاسلام راجوری کدل کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھی۔

اس تقریب میں میر واعظ عمر فاروق کے درجنوں مداحوں نے ان کا استقبال و خیر مقدم کیا اور ان میں کافی جوش و جذبہ پایا گیا۔ یاد رہے کہ نور الاسلام اورینٹل کالج و صدر دفتر، میرواعظ خاندان کا ہی تعمیر شدہ تعلیمی ادارے ہے جس کی بنیاد سنہ 1314 ہجری میں ڈالی گئی تھی، جہاں سے ہزاروں افراد اس وقت تعلیم سے سرفراز ہوئے تھے جب جموں کشمیر میں تعلیمی نظام قائم نہیں ہوا تھا۔

غور طلب ہے کہ میرواعظ عمر فاروق کو جموں کشمیر انتظامیہ نے چار برس کے بعد خانہ نظر بندی سے گزشتہ جمعہ رہا کیا تھا اور اسی روز انہوں نے جامع مسجد سرینگر میں جمعہ نماز سے قبل خطاب کیا تھا۔ رہائی کے بعد میرواعظ کی رہائش گاہ پر ان کے سینکڑوں مداح ان سے ملاقات کرنے کے لئے آ رہے ہیں اور ان کو مختلف تحائف پیش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Mirwaiz Friday Sermon چار برس کی طویل نظر بندی میرے لیے بے حد تکلیف دہ رہی، میر واعظ

واضح رہے کہ میرواعظ عمر فاروق کو دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل گھر میں نظر بند رکھا گیا تھا۔ انکی رہائش گاہ سرینگر کے نگین علاقے میں واقع ہے۔ ان چار برسوں کے دوران انکے گھر کے باہر پولیس اہلکاروں کا پہرہ رہا اور کسی بھی عام فرد کو میرواعظ عمر فاروق سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ آج کی تقریب کے بعد میر واعظ عمر فاروق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مسلمانوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مذکورہ تعلیمی ادارے کی نئی عمارت کے قیام کے لئے وضاحت کی کہ نئی عمارت کی تعمیر سے اس ادارے سے نوجوان تعلیم کے نور سے منور ہوں گے۔ تاہم میرواعظ عمر فاروق نے اپنی گفتگو اسی تقریب تک ہی محدود رکھی اور کسی بھی سیاسی امور یا موجودہ صورتحال پر بات نہیں کی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.