سرینگر: حریت کانفرنس جس کی قیادت چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کررہے ہیں، نے راجوری میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں چار معصوم افراد کو موقع پرجاں بحق اور نصف درجن افراد کو شدید طور پر زخمی کر دینے کے سانحہ اور بعد میں سرنگ دھماکے میں دو کمسن بچوں کی ہلاکت پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پر زور مذمت کی ہے۔Hurriyat Condemns On Rajouri incident
حریت کی جانب سے جاری بیان میں مہلوکین کے لواحقین اور اہلیان راجوری کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حریت متاثرین کے دکھ درد کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور موجودہ غم و ماتم میں میں ان کے ساتھ شریک اور زخمیوں کی فوری شفایابی کیلئے دعا گو ہے۔
بیان میں راجوری کے دلخراش سانحہ کو حد درجہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ قیمتی انسانی جانوں کا زیاں ہر لحاظ سے ناقابل تلافی ہے اور جموں وکشمیر کے حدود میں گزشتہ تین دہائیوں سے بلا امتیاز بے گناہ انسانوں کا قتل جو ایک نہ دوسرے بہانے لگاتا رہو رہا ہے وہ ہر لحاظ سے تکلیف دہ اور لمحہ فکریہ ہے۔target killing In JK
حریت نے بارہا یہ بات دہرائی ہے کہ تشدد اور زور زبردستی کی پالیسیاں کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ مسائل کے حل اور یکسوئی کیلئے گفت و شنید اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔
Rajouri Killing Incident ملیٹینسی کے خلاف متحد ہوکر سب کو اکھٹا ہونے کی ضرورت، رویندر ینا
واضح رہے کہ ضلع راجوری میں نامعلوم بندوق برداروں نے اتوار کی شام تین رہائشی مکانات میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس میں چار افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں پیر کے روز اسی علاقہ میں مشتبہ دھماکہ ہوا تھا۔ یہ دھماکہ گزشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اس دھماکہ میں دو کمسن بچے ہلاک جبکہ ئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جموں و کشمیر کے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اس واقعہ پر پُٖرزور الفاظ میں مذمت کی۔ ایل جی آفس کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کو دس دس لاکھ روپے اور ایک سرکاری نوکری اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام کو زخمیوں کا بہترین علاج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔Rajouri Killing Incident
یہ بھی پڑھیں:Complete Story Rajouri Killing راجوری میں مشتبہ افراد کے حملے میں دو کمسن بچے سمیت چھ افراد ہلاک، کئی افراد زخمی
(یو این آئی)