سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں پولیس نے ہفتے کے روز عسکری معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکری معاون یاسر احمد یتو والد عبدل رشید یتو سکینہ گلشن آباد قیمہ (کولگام) کو سرینگر کے بتا ملو بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عسکری معاون کے پاس سے چار پرفیوم آئی ای ڈی بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
یاسر کے خلاف ایکسپلوسیو سبستنسز ایکٹ، انڈین آرمز ایکٹ اور یو ایل اے پی ایکٹ کے تحت بتمالو پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ سرینگر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکری معاون یاسر احمد یتو والد عبدل رشید یتو سکینہ گلشن آباد قیمہ (کولگام) کو آج سرینگر کے بتا ملو بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔" پولیس کا مزید کہنا تھا کہ"اس کے پاس سے چار پرفیوم ائی ای دی بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ یاسر کے خلاف ایف آئی آر 77/2023 کے تحت ایکسپلوسیو سبستنسز ایکٹ 3/5، انڈین آرمز ایکٹ کے 7/25 اور یو ایل اے پی ایکٹ کے 13,23 کے تحت بتمالو پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔"