ETV Bharat / state

کشمیر: 23 اپریل تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی - سرحدی ضلع کپوارہ

محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ کئی دنوں سے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گلمرگ میں گذشتہ روز سے ہو رہی برف باری سے سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

کشمیر: 23 اپریل تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 1:40 PM IST

وادئ کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ چار روز سے میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔ تاہم ہفتے کو دن میں کئی بار آفتاب بھی گہرے بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔

ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادئ کشمیر میں 23 اپریل تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ بعد ازاں موسم میں قدرے بہتری واقع ہوگی اور 19 اور 20 اپریل کو کہیں کہیں بارشیں ہوں گی لیکن اس کے بعد 21 اور 22 اپریل کو ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 23 اپریل کو بھی کہیں کہیں بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز بھی رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث سردی میں قدرے اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے ایک بار پھر گرم لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

وادی میں سردی سے بچنے کے لئے جہاں لوگوں نے دوبارہ کانگڑیوں کا استعمال کرنا شروع کیا ہے وہیں دفاتر، دکانوں اور کام کی دوسری جگہوں پر بھی گرمی کے لئے الیکٹرک آلات جیسے ہیٹروں کا استعمال ایک بار پھر کیا جا رہا ہے۔ چند دنوں کی مسلسل بارشوں سے وادی کے شہر و گام کی سڑکیں زیر آب آ چکی ہیں جس سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آ رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ روز سے ہو رہی برف باری کی وجہ سے سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.