ETV Bharat / state

Kashmir Snowfall: کشمیر میں نو اکتوبر سے برف و باراں کی پیش گوئی - کشمیر برفباری

وادی کشمیر میں اگست اور ستمبر میں بارش نہ کے برابر ہوئی تھی اور اب محکمہ موسمیات کی جانب سے برف و باراں کی پیشگوئی سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 12:49 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 9 اکتوبر کی شام سے 10 اکتوبر تک برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے اور کسانوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس دوران فصل کٹائی سے احتراز کریں۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور جموں خطے میں 8 اکتوبر کو موسم خشک مگر جزوی طور ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اکتوبر کی شام سے جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا 70 سے 80 فیصد کا امکان ہے جس کا زیادہ تر اثر 10 اکتوبر کو رہ سکتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 11 سے 13 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں وادی میں 14 سے 20 اکتوبر تک بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں برف و باراں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: Snowfall in Kashmir ends Dry Spell: کشمیر میں برفباری سے خشک موسم کا خاتمہ

محکمے نے ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 9 اور 10 اکتوبر کو فصل کٹائی سے احتراز کریں۔ یاد رہے کہ وادی کشمیر کے دیہی علاقوں میں فصل کٹائی، درختوں سے میوہ اتارنے اور پیک کرنے کا سیزن عروج پر ہے۔ مختصر بارش کی پیشگوئی سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کسانوں کا ماننا ہے کہ اگست اور ستمبر کے مہینے میں بارش نا کے برابر ہوئی اور سال کے اس وقت بارش سے پھل، جو کہ درختوں پر پک چکے ہیں، کا رنگ نکھر آئے جس سے کسانوں کو پیداوار کی بہتر قیمت حاصل ہونے کی توقع ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.