محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات سے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بدھ کے روز وادی کشمیر کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری بھی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تازہ مغربی ہوائیں داخل ہوسکتی ہیں جس سے 22 اور 23 جنوری تک موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہے۔ A spell of light rain or snow is likely during January 22-23
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ weather in srinagar
سری نگر میں 18دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گلمرگ میں صبح آٹھ بجے تک 1.2سینٹی میٹر تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی ۔ Weather in Gulmarg
سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.7سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather in Pahalgam
سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
کپواڑہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.7 ایم ایم بارشیں ہوئی ہیں۔weather in kupwara
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سابیئریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 19.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لہیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.4ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ weather in Ladakh
دریں اثنا وادی کشمیر کے اکثر علاقوں میں بدھ کی صبح سے ہی رک رک کر بارشیں ہو رہی ہیں جس سے لوگوں کو خشک موسم سے نجات ملی ۔ A spell of light rain
قابلِ ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان برسر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔Harshest 40-day winter spell
چلہ کلان کی حکومت 31جنوری کو اختتام پذیر ہوگی اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خور تخت نشین ہوگا اگر چہ اس کی حکومت کے دوران بھی بھاری برف باری کو خار ج از مکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے تاہم سردی کی شدت میں بتدریج کمی ہی واقع ہوگی۔ 'chillai kalan in Kashmir
یو این آئی