ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update : کشمیر:اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہونے لگا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ Kashmir Weather Update

author img

By

Published : Jul 18, 2022, 1:24 PM IST

کشمیر:اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

سرینگر: شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ درج ہونے کے ساتھ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ Kashmir Weather Update

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں اگلے دو دنوں کے دوران وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہونے لگا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت19.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ Night Temperature in Kashmir

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت11.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جو معمول سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت16.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں : Kashmir weather Update: کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.