بدھ کو محکمہ موسمیات نے کہا کہ وادی کشمیر، لداخ اور جموں صوبے سمیت آئندہ 48گھنٹوں تک موسم خشک رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے موسم میں تبدیلی کے باعث رک رک کر بارشیں جبکہ کئی بالائی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی تھی جس سے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ درج کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 6.6ڈگری، گلمرگ منفی 1.0جبکہ پہلگام کا کم سے کم درجہ حرارت 1.7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
جبکہ لیہہ ٹائون میں منف 1.6ڈگری سلشیس، کرگل میں منفی 3.4اور دراس میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ صوبہ جموں کے جموں شہر میں 13.1کٹرا 15.5، بٹوٹ 9.3، بانہال 8.6، جبکہ بدرواہ کا کم سے کم درجہ حرارت 7.0ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔