سرینگر: جموں و کشمیر کے ڈائریکڑ ہیلتھ سروسز کی ہدایت پر جموں و کشمیر میں آج سے دماغی صحت سے متعلق آگاہی مہم کا اغاز کیا جارہا ہے۔ اس مہم کا آغاز باضابطہ طور پر ہفتے یعنی آج دوپہر 2 بجے ناظم صحت ڈاکٹر مشتاق احمد کرنے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے وادی کے ماہر نفسیات ' نوڈل افسر مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر ماجد شفیع کی موجودگی سے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ناظم صحت ڈاکٹر مشتاق احمد نے وادی میں نفسیاتی بیماری کے پھیلاؤ اور شدت کے بارے میں آگاہی پر زور دیا ہے وہیں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے موثر اور کارگر طریقے سے کام کرنے پر بھی زور دیا تاکہ عام لوگ مختلف نفسیاتی بیماریوں سے جانکاری حاصل کر سکیں۔انہوں نے میڈیکل افسران کی تربیت،سوشل الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر آئی ای سی کی سرگرمیوں پر توجہ دینے کو بھی کہا۔ ڈاکٹر مشتاق احمد نے ہدایت دی کہ اس مہم کی خاطر ایک مناسب اور بامعنی روڈ میپ تیار کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا جا سکے۔ ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ دماغی صحت حکومت کا ترجیحی شعبہ ہے اور گورنر جموں و کشمیر میں دماغی صحت کے فروغ کے لیے خواہشمند ہیں ۔یاد رہے کہ کورونا وبا کے بعد سے نفسیاتی بیمای کے پھیلاؤ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں سالانہ 65 فیصد اموات غیر متعدی بیماریوں کی وجہ سے ہورہی ہے۔ اسی لیے انسان کو ذہنی طور پر صحت مند رہیں گے تب ہی جسمانی طور پر بھی صحت مند ہوں گے۔ ہمیں جسمانی طور صحت مند رہنے کے لۓ ہمیشہ کوشش کرنی چاہے تاکہ ہم اپنے سماج میں ہر سطع پر آگے بڑھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں : Hypertension Disease in JK بیس فیصد مرد وزن ہائی بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا، سروے
Mental Health Affected by Covid: کووڈ کی وجہ سے دماغی صحت متاثر، ماہر
Mental Health Awareness Program: پانپور میں دماغی صحت سے متعلق آگاہی پروگرام