ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے دفتر میں حاضر نہ ہوسکیں

محبوبہ مفتی کی والدہ منی لانڈرنگ معاملے کے سلسلے میں جمعرات کے روز پوچھ گچھ کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر حاضر نہیں ہوئیں۔

محبوب مفتی کی والدہ ای ڈی دفتر حاضر نہ ہوسکی

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 4:15 PM IST

Updated : Apr 16, 2021, 6:36 AM IST

منی لانڈرنگ معاملے سے متعلق جمعرات کو سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی والدہ کو پوچھ گچھ کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہونا تھا۔ تاہم وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر واقع راج باغ، سرینگر حاضر نہیں ہوئیں۔

محبوب مفتی کی والدہ ای ڈی دفتر حاضر نہ ہوسکی

محبوبہ مفتی کی والدہ کا پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی دفتر حاضر نہ ہونے سے متعلق اگرچہ ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی دفتر نہیں آسکی جبکہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور پھر گھر کے باقی افراد خانہ کی علیحدگی اختیار کئے جانے کو بھی محبوبہ مفتی کی والدہ کے پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی دفتر حاضر نہ ہونے کی ایک وجہ بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن کو ای ڈی کی جانب سے ایک نوٹس جاری کی گئی تھی جس میں انہیں 15 اپریل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر واقع راج باغ سرینگر میں پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئی تھیں جہاں منی لانڈرنگ معاملے سے متعلق ان سے پوچھ گچھ کے علاوہ پشتینی زمین و جائیداد سے متعلق بھی کئی سوالات پوچھے گئے تھے۔

Last Updated : Apr 16, 2021, 6:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.