ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی ستیہ پال ملک کے خلاف کیس درج کریں گی - ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محبوبہ مفتی ستیہ پال ملک کے خلاف مقدمہ درج کریں گی

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 1:01 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک، جو اس وقت میگھالیہ کے گورنر ہیں، نے محبوبہ مفتی سمیت دیگر کئی سیاسی رہنماؤں پر روشنی ایکٹ کے تحت سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

محبوبہ مفتی ستیہ پال ملک کے خلاف مقدمہ درج کریں گی
محبوبہ مفتی ستیہ پال ملک کے خلاف مقدمہ درج کریں گی

محبوبہ مفتی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میری قانونی ٹیم اس بیان پر ستیہ پال ملک کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاریاں کررہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ہے ستیہ پال ملک اپنے بیان کو واپس لے سکتا ہے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ یہ باتیں محبوبہ نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں کہا: ’’میرے روشنی ایکٹ کا بنفیشری ہونے کے متعلق ستیہ پال ملک کی باتیں سراسر غلط ہیں میری قانونی ٹیم ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ ان (ستیہ پال ملک) کو اختیار ہے کہ وہ اپنے تبصرے کو واپس لیں بصورت دیگر میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔‘‘

محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ستیہ پال ملک کے بیان کے اس حصے کا ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا ہے جس میں وہ ان (محبوبہ مفتی) پر روشنی ایکٹ کے تحت زمین پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

اس ویڈیو میں ستیہ پال ملک کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے : ’’ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے روشنی ایکٹ لایا اور کہا کہ اس کے تحت سرکاری زمین کو اچھی قیمت پر فرخت کریں گے اور جو آمدنی ہوگی اس سے بجلی کا نظام سدھاریں گے۔ بجلی کا نظام تو نہیں سدھارا لیکن ڈاکٹر فاروق عبداللہ، ان کے بیٹے اور محبوبہ مفتی کو پلاٹ مل گئے۔‘‘

سابق گورنر ویڈیو میں مزید کہتے ہیں: ’’میں نے جموں کے کمشنر سے کہا کہ جموں میں سرکاری زمین کی سروے کریں انہوں نے کہا کہ یہاں کافی زمین خالی پڑی ہے لیکن آپ کے چلے جانے کے بعد یہ لوگ اس پر قبضہ کریں گے، محبوبہ کے آدمی کو تو دیر ہی نہیں لگتی ہے قبضہ کرنے میں وہ تو بھینس باندھ کے کہتا ہے کہ یہ میری زمین ہے۔‘‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.