ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti On Article 370: عدالت عظمیٰ کی جانب سے دفعہ 370 کی تنسیخ پر روک لگانے کا امکان، محبوبہ مفتی کا بیان - پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ معزز عدالت نہ صرف دفعہ 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی بلکہ باقی جو قوانین لائے گئے ان کو بھی منسوخ کرے گی۔ Mehbooba Mufti On Article 370

امید ہے کہ عدالت عظمیٰ دفعہ370 کی تنسیخ پو روک لگا دے گی: محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 1:54 PM IST

سرینگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ایک ریاست کا خصوصی درجہ چھیننے پر مرکزی فیصلے کو چلینج کرنے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کرنے کے لئے عدالت عظمیٰ کو تین برس کا وقت لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ معزز عدالت نہ صرف دفعہ 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی بلکہ باقی جو قوانین لائے گئے ان کو بھی منسوخ کرے گی۔ Mehbooba Mufti On Article 370

  • A state robbed of its legal & constitutional special status was cleaved into two & disempowered. Yet it took SC 3 years to list the case. Hope the Hon’ble Court stays not only revocation of Article 370 but also reverses all the illegal laws brought in. https://t.co/i3EQksS8JY

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے یہ ٹویٹ عدالت عظمیٰ کی طرف سے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ان تمام درخواستوں جن میں جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ370 کی دفعات کو منسوخ کرنے کے مرکزی فیصلے کو چلینج کیا گیا ہے، پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے کے تناظر میں کیا۔ Supreme Court To Hear Pleas Against Article 370

محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’ایک ریاست سے قانونی و آئینی حیثیت کو چھین کر اس کو دو حصوں میں منقسم کرکے بے اختیار کر دیا گیا اور اس کے باوجود بھی عدالت عظمیٰ کو کیس درج کرنے میں تین سال لگ گئے‘۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’مجھے امید ہے کہ معزز عدالت نہ صرف دفعہ 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی بلکہ باقی لائے گئے قوانین کو بھی منسوخ کرے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں : Supreme Court on Article 370 : سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت پر متفق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.