پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلٰی محبوبہ مفتی نے کانگرس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات Mehbooba Meets Sonia Gandhi کی۔ یہ ملاقات آج شام ساڑے پانچ بجے سے 6 بجے کے درمیاں ہوئی۔ اس ملاقات میں کانگریس کے سینیٔر رہنما پرینکا گاندھی، رندیپ سنگھ سرجے والا، مکل واسنک، امبیکا سونی اور کے سی وینگوپال موجود تھے۔
وہیں محبوبہ مفتی نے بتایا کہ یہ ملاقات سونیا گاندھی کے ساتھ ایک ذاتی ملاقات تھی اور وہ سونیا گاندھی کی صحت یابی کے متعلق ان سے ملنے گئی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ محبوبہ مفتی کانگرس اور نیشنل کانفرس کے ساتھ متحدہ طور جموں و کشمیر میں بی جے پی کے خلاف سیاسی اتحاد کھڑا کرنا چارہی ہیں تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں یہ تینوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں۔
مزید پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ یہ محبوبہ مفتی اور سونیا گاندھی کی دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد پہلی ملاقات تھی۔