ETV Bharat / state

Tiranga Rally in Srinagar ترنگا ریلی پر محبوبہ مفتی اور بی جے پی کے مابین سیاسی جنگ

author img

By

Published : Aug 13, 2023, 9:09 PM IST

سرینگر میں اتوار کے روز جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت میں ایک میگا ترنگا ریلی نکالی گئی۔ پولیس کے مطابق ریلی میں دس ہزار سرکاری ملازمین، پولیس و سول افسران، طلبہ اور بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔

mehbooba-bjp-spar-over-tiranga-rally-in-srinagar
ترنگا ریلی پر محبوبہ مفتی اور بی جے پی کے مابین سیاسی جنگ

سرینگر: جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں اتوار کے روز ایل جی انتظامیہ کی جانب سے ترنگا ریلی کے اہتمام پر سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور حکمران جماعت بی جے پی کے مابین سیاسی جنگ تیز ہوئی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ترنگا ریلی پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 1949 میں بھارت کے سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے ہزاروں کشمیریوں کے سامنے لال چوک سرینگر میں ترنگا لہرایا لیکن آج جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے درجنوں سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کے بیچ ترنگا ریلی کا اہتمام کیا۔ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے ان دونوں تقاریب کی دو تصاویر بھی شئر کی اور ان تصاویر پر یہ تنقید والا ٹویٹ کیا۔

  • Prime Minister Jawahar Lal Nehru with the tiranga standing tall amongst a sea of enthusiastic Kashmiris at Lal chowk Srinagar circa 1949. LG administration carrying the same national flag surrounded by a posse of security personnel in 2023. pic.twitter.com/Of3ujqGbhx

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) August 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

Prime Minister Jawahar Lal Nehru with the tiranga standing tall amongst a sea of enthusiastic Kashmiris at Lal chowk Srinagar circa 1949. LG administration carrying the same national flag surrounded by a posse of security personnel in 2023. pic.twitter.com/Of3ujqGbhx

— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) August 13, 2023

واضح رہے کہ جواہر لعل نہرو نے لالچوک میں ریلی کے دوران کشمیری عوام سے رائے شماری کا بھی وعدہ کیا تھا۔نہرو نے کہا تھا کہ جب کشمیر میں صورتحال بہتر ہوگی،تو کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق پر اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر لوگ بھارت کے ساتھ الحاق کے خلاف بھی اپنی رائے دیں گے تو اس کو قبول کیا جائے گا۔جواہر لعل نہرو کے ساتھ اس وقت کشمیر کے قدآور سیاسی لیڈر شیخ عبداللہ بھی تھے۔
محبوبہ مفتی کے بیان پر بی جے پی نے اہنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی ایسے ہی ملک مخالف بیانات دیکر اپنی سیاست گرم کر رہی ہے۔بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترن چگ نے کہا کہ محبوبہ مفتی جب خود جموں کشمیر کی وزیر اعلی تھیں، تو انہوں نے ترنگا ریلی کا اہتمام کیوں نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کے والد مفتی سعید سنہ 1989 میں ملک کے وزیر داخلہ تھے، لیکن انہوں نے بھی ترنگا ریلی منعقد نہیں کی تھی۔ یاد رہے کہ سرینگر میں آج یوم آزادی کے سلسلے میں جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔اس ریلی میں پولیس کے مطابق دس ہزار سرکاری ملازمین، پولیس و سول افسران، طلبہ اور بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

جموں کشمیر انتظامیہ نے کشمیر میں ترنگا ریلی کا انعقاد دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کیا۔ انتظامیہ کا قدم پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے اس بیان کے ردعمل میں آیا جب انہوں نے کہا تھا کہ اگر دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا تو جموں کشمیر میں کوئی ترنگا کے لہرانے والا نہیں ہوگا۔اس بیان کے بعد انتظامیہ اور بی جے پی ہر برس ترنگا ریلی کا اہتمام کر رہی ہیں۔ جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی آج محبوبہ مفتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کہا تھا کہ جموں کشمیر میں کوئی ترنگا لہرانے والا نہیں ہوگا وہ آج سمجھ گئے ہوں گیں کہ جموں کشمیر کا ہر نوجوان ترنگا کے ساتھ اتنی ہی محبت کرتا ہے جتنا ملک کے نوجوان کرتے ہیں۔

ترنگا ریلی پر محبوبہ مفتی اور بی جے پی کے مابین سیاسی جنگ

سرینگر: جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں اتوار کے روز ایل جی انتظامیہ کی جانب سے ترنگا ریلی کے اہتمام پر سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور حکمران جماعت بی جے پی کے مابین سیاسی جنگ تیز ہوئی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ترنگا ریلی پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 1949 میں بھارت کے سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے ہزاروں کشمیریوں کے سامنے لال چوک سرینگر میں ترنگا لہرایا لیکن آج جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے درجنوں سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کے بیچ ترنگا ریلی کا اہتمام کیا۔ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے ان دونوں تقاریب کی دو تصاویر بھی شئر کی اور ان تصاویر پر یہ تنقید والا ٹویٹ کیا۔

  • Prime Minister Jawahar Lal Nehru with the tiranga standing tall amongst a sea of enthusiastic Kashmiris at Lal chowk Srinagar circa 1949. LG administration carrying the same national flag surrounded by a posse of security personnel in 2023. pic.twitter.com/Of3ujqGbhx

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) August 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ جواہر لعل نہرو نے لالچوک میں ریلی کے دوران کشمیری عوام سے رائے شماری کا بھی وعدہ کیا تھا۔نہرو نے کہا تھا کہ جب کشمیر میں صورتحال بہتر ہوگی،تو کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق پر اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر لوگ بھارت کے ساتھ الحاق کے خلاف بھی اپنی رائے دیں گے تو اس کو قبول کیا جائے گا۔جواہر لعل نہرو کے ساتھ اس وقت کشمیر کے قدآور سیاسی لیڈر شیخ عبداللہ بھی تھے۔
محبوبہ مفتی کے بیان پر بی جے پی نے اہنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی ایسے ہی ملک مخالف بیانات دیکر اپنی سیاست گرم کر رہی ہے۔بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترن چگ نے کہا کہ محبوبہ مفتی جب خود جموں کشمیر کی وزیر اعلی تھیں، تو انہوں نے ترنگا ریلی کا اہتمام کیوں نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کے والد مفتی سعید سنہ 1989 میں ملک کے وزیر داخلہ تھے، لیکن انہوں نے بھی ترنگا ریلی منعقد نہیں کی تھی۔ یاد رہے کہ سرینگر میں آج یوم آزادی کے سلسلے میں جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔اس ریلی میں پولیس کے مطابق دس ہزار سرکاری ملازمین، پولیس و سول افسران، طلبہ اور بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

جموں کشمیر انتظامیہ نے کشمیر میں ترنگا ریلی کا انعقاد دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کیا۔ انتظامیہ کا قدم پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے اس بیان کے ردعمل میں آیا جب انہوں نے کہا تھا کہ اگر دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا تو جموں کشمیر میں کوئی ترنگا کے لہرانے والا نہیں ہوگا۔اس بیان کے بعد انتظامیہ اور بی جے پی ہر برس ترنگا ریلی کا اہتمام کر رہی ہیں۔ جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی آج محبوبہ مفتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کہا تھا کہ جموں کشمیر میں کوئی ترنگا لہرانے والا نہیں ہوگا وہ آج سمجھ گئے ہوں گیں کہ جموں کشمیر کا ہر نوجوان ترنگا کے ساتھ اتنی ہی محبت کرتا ہے جتنا ملک کے نوجوان کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.