ETV Bharat / state

کلچرل اکیڈمی کی طرف سے ٹیگور ہال میں سالانہ ڈرامہ فیسٹیول کا آغاز - Srinagar

فیسٹیول کے پہلے دن مہک ڈرامیٹک کلب سرینگر نے سجود سیلانی کا تحریر کردہ ڈرامہ "وُترہ بِنیُل" پیش کیا۔ وہاں موجود شائقین ڈرامے سے کافی لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے فنکاروں کو جم کر دادوتحسین سے نوازا۔

کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے ٹیگور ہال میں سالانہ ڈراما فیسٹول کا آغاز

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 8:48 PM IST

جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی طرف سے آج ٹیگور ہال سرینگر میں سالانہ ڈرامہ فیسٹیول کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں ٹیگور ہال میں ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تھیئٹر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ سرکردہ تھیئٹر آرٹسٹ بشیر دادا تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ دوردرشن سرینگر کے شعبہ خبر کے ڈائریکٹر قاضی سلمان مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔

فیسٹیول کے پہلے دن مہک ڈرامیٹک کلب سرینگر نے سجود سیلانی کا تحریر کردہ ڈرامہ "وُترہ بِنیُل" پیش کیا جسے وہاں موجود شائقین نے کافی سراہا اور اس ڈرامے کا خوب لطف اٹھایا۔

کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے ٹیگور ہال میں سالانہ ڈراما فیسٹول کا آغاز

اکیڈمی کی طرف سے وہاں موجود مہمانوں، تھیئٹر سے وابستہ شخصیات اور میڈیا نمایندوں کا استقبال کرتے ہوئے اکیڈمی کے کشمیر آفس کی انچارج فرحت لون نے اہنے استقبالیہ کلمات میں کہا 'سنہ 2019-20 میں مختلف وجوہات کی بناء پر تھیئٹر فیسٹول کا انعقاد نہیں ہوسکا۔ اب کی بار تمام تر مشکلات کے باوجود اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ اس فیسٹول کا انعقاد عمل میں لایا جاسکے'۔

اس فیسٹیول میں 13 تھیئٹر گروپز اپنے ڈرامے پیش کررہے ہیں اور یہ فیسٹیول 27 مارچ تک جاری رہے گا۔ وہیں کل یعنی 16 مارچ کو یِمبرزل یوتھ کلب " ارژہ کال" ڈرامہ پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے
ترال: دور افتادہ گاؤں بنگہ ڈار انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

تقریب کے مہمانِ خصوصی بشیر دادا نے اس فیسٹول کے انعقاد کے لئے اکیڈمی کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس فیسٹول کے دوران فنکار اور تھیئٹر سے وابستہ شخصیات اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.