سرینگر: 3×3 اور 4×4 کیوبز کے ساتھ بڑی مہارت سے کھیلنے والا یہ کوئی عام بچہ نہیں ہے بلکہ یہ کشمیر سے تعلق رکھنے والا ملک کا سب سے کم عمر موزیک آرٹسٹ ہے۔ جی ہاں آپ نے بالکل صحیح سنا۔یہ ہیں محمد اشعر چستی جس نے بہت کم عرصے میں ہی موزیک آرٹ میں ملک میں اپنی ایک الگ اور منفرد پہچان بنائی ہے۔Mosaic Artist of India
شہر سرینگر کے خانیار علاقے کے رہنے والے والے7 سالہ محمد اشعر نے حال ہی میں آر سٹی مال ممبئ میں منعقدہ 10 ویں نیشنل کیوب چمپئین شپ میں ورسٹائل پوزیشن حاصل کی ہے۔ انڈین کیوب ایسوسی ایشن نے اشعر چستی کو آئی سی ایس کے دو طرفہ 3×3 کیوبز کو سالو کر کے موزیک بنانے میں کامیابی حاصل کرنے پر سب سے کم عمر میوزک آرٹسٹ کے خطاب سے نوازا ہے۔ یہ ہونہار لڑکا کیبوز کو نہ صرف بڑی مہارت کے ساتھ سالو کرتا ہے بلکہ اسمبل کر کے کسی کی بھی تصاویر حوبحو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ Youngest Mosaic artist Mohmmad Ashar chasti of India
محمد اشعر چشتی 4 سال کی عمر سے ہی ان کیوبز کے ساتھ کھیلتا آیا ہے اور اب تک اس نے ان کیوبز کو اسمبل کر کے کئی تصویریں بنائی ہے۔حال ہی میں اشعر نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی تصویر بنا کر سب کو چونکا دیا ۔روبی کیبوز کا استعمال کرتے ہوئے محمد اشعر کا یہ آرٹ ان دنوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے اور ہر کوئی اس کم عمر کے آرٹ کی سراہانا کر رہا ہے۔ قومی سطح کے علاوہ اس نے کئی مقامی کیوبک مقابلوں میں بھی حصہ لےکر اپنی قابلیت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔LG Manoj Sinha Mosaic Picture
یہ بھی پڑھیں: Badaun Sketch Artist Noor Jahan بیک وقت 15 تصویریں بنانے والی اسکیچ آرٹسٹ نور جہاں سے خصوصی گفتگو
اشعر کے والدین پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اشعر چاکلیٹ یا دیگر چیزوں کے بدلے کیوز لانے کی ضد کرتا رہتا تھا وہ بھی ایک دو نہیں بلکہ کئی سارے ۔لیکن کیوبک آرٹ اور اس کی چھپی صلاحیت سے متعلق جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے ہم پہلے پہل اشعر کو کیبوز دینے سے انکار کرتے رہے،لیکن ہمیں کیا پتہ کہ اشعر اسی آرٹ میں ہی اپنا نام کمانے میں کامیاب ہوجائے گا۔وادی کشمیر کے بچوں میں قابلیت اور صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے البتہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے بہتر پلیٹ فارم مہیا کرانے کی از حد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Kashmiri Artist Diba Mushtaque: پینٹینگز کے ذریعے کشمیر کے تئیں محبت کا اظہار