مرحوم نے 1916 سے 1939 تک شخصی راج کی غلامی، ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے، ریشم خانہ اور زالڈگر کی مزدوری تحریک کی بھی پیشوائی کی۔
مرحوم کے 84ویں یوم وصال پر اتوار کی صبح میر واعظ منزل اور مختلف مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں قرآن خوانی اور دعائیہ مجالس آراستہ ہوں گی۔
اس کے علاوہ نماز ظہر کے بعد مرحوم کے مقبرے واقع خانقاہ معلیٰ میں اجتماعی طور فاتحہ خوانی اور گلباری کی جائے گی۔ اس موقع پرجمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میر واعظ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے تمام ائمہ مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں کے سجادہ نشین سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکردہ عالم دین مرحوم مولانا احمد اللہ ہمدانیؒ کے حق میں دعائے مغفرت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: میر سعید حسین سمنانی کا یوم وصال