ETV Bharat / state

Kokernag Encounter منوج سنہا کا کوکرناگ انکاؤنٹر میں جاں بحق ہوئے فوجی جوان کو شاندار خراج پیش کیا - کوکرناگ اناکاؤنٹر میں ملیٹینٹ ہلاک

سپاہی پردیپ سنگھ گڈول کوکرناگ کے جنگل علاقے میں 13 ستمبر کو انکاؤںٹر چھڑنے کے ساتھ ہی لاپتہ ہوئے تھے اور پیر کی شام ان کی لاش برآمد کی گئی۔

Etv Bharatmanoj-sinha-pays-tribute-to-the-soldier-killed-in-kokernag-encounter
منوج سنہا کا کوکرناگ انکاؤنٹر میں جاں بحق ہوئے فوجی جوان کو شاندار خراج پیش کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 3:40 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ جنگل علاقے میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے سپاہی پردیپ سنگھ کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھا کر انہیں شاندار خراج پیش کیا۔

  • I salute the courage and supreme sacrifice of Army’s braveheart Rifleman Ravi who laid down his life in the line of duty in Rajouri. His selfless service to the nation will always be remembered. My heartfelt condolences to the family of the martyr.

    — Manoj Sinha (@manojsinha_) September 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ 'میں اپنے بہادر جوان کی مثالی ہمت اور قربانی کے سامنے جھکتا ہوں، قوم ہمیشہ ان کی شہادت کی مرہون منت رہے گی'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے'۔

ذرائع نے بتایا کہ سپاہی پردیپ سنگھ کے جسد خاکی کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے وطن بھیجا جائے گا۔بتادیں کہ سپاہی پردیپ سنگھ گڈول کوکرناگ کے جنگل علاقے میں 13 ستمبر کو انکاؤٹر چھڑنے کے ساتھ ہی لاپتہ ہوئے تھے اور پیر کی شام ان کی لاش برآمد کی گئی۔

دریں اثنا فوج کی چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی اور دیگر اعلیٰ فوجی افسروں نے بھی سپاہی پردیپ سنگھ کی میت پر بادام باغ سرینگر میں فوجی چھاؤنی میں پھولوں کی چادریں چڑھا کر ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

چنار کور نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ'بہادر جوان سپاہی پردیپ کا تعلق فوجی 199 آر آر سے تھا جنہوں نے اننت ناگ گڈول آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے خلاف لڑتے ہوئے عظیم قربانی پیش کی'۔

مزید پڑھیں:

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ 'اس شہید کے جسد خاکی کی آخری رسومات ان کے وطن میں فوجی اعزاز کے ساتھ انجام دی جائیں گی'۔پوسٹ میں مزید کہا گیا: 'مصیبت کی اس گھڑی میں فوج پسماندگان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے وقار، بہبودی اور تحفظ کے لئے پر عزم ہے'۔13 ستمبر کو شروع ہونے والے اس آپریشن کے آغاز میں ہی ڈی ایس پی ہمایوں بٹ، کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دھونک جاں بحق ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.