دہلی:اپوزیشن جماعتیں صدارتی امیدوار کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے اجلاس منعقد کر رہی ہیں۔ وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کے لیے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام کی تجویز پیش کی۔ Farooq Abdullah name Proposed for Presidential candidate
ممتا بنرجی نے کل شام شردپوار سے ملاقات کی تھی اور آج اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ شروع ہوتے ہی ان کا نام تجویز کیا گیا۔ تاہم شرد پوار نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ممتا بنرجی نے بعد میں دو آپشن تجویز کیے جن میں بنگال کے سابق گورنر گوپال کرشنا گاندھی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخابات 18 جولائی کو ہوں گے اور نتائج کا اعلان 21 جولائی کو کیا جائے گا جب کہ 29 جون نامزدگی کی آخری تاریخ ہے۔اپوزیشن جماعتیں صدارتی امیدوار کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے اجلاس منعقد کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: