ETV Bharat / state

منوج سنہا نے مانسر جھیل بحالی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا - جموں و کشمیر سیاحوں کی ترجیحی منزل

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا جموں و کشمیر سیاحوں کی ترجیحی منزل بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ شعبہ روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے لئے کافی اہم ہے۔

منوج سنہا نے مانسر جھیل بحالی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 8:03 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیراعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں 198.37 کروڑ روپئے کے مانسر بحالی / ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد ورجول موڈ میں رکھا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس اہم منصوبے کا مقصد سیاحوں کی آمد میں اضافہ کرنا ہے جو علاقے کی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا مانسر جھیل کی شان رفتہ بحال ہونے سے علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہو گی اور مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

منوج سنہا نے مانسر جھیل بحالی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا جموں و کشمیر سیاحوں کی ترجیحی منزل بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ شعبہ روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے لئے کافی اہم ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے سیاحوں کے لئے مناسب سہولیات پیدا کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں اور جھیل کی مذہبی ، ثقافتی اور ماحولیاتی اہمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک مضبوط طریقہ کار وضع کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہاسپی ٹالیٹی (مہمان نوازی) کی صنعت کے لئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں بھی توسیع کر رہے ہیں تاکہ سیاح یہاں کے وافر تعداد میں یہاں کا رخ کریں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے سختی سے کام کر رہی ہے اور ان کے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لئے جامع اقدامات کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.