سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سرحدی ضلع راجوری میں فوج پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اس حملہ میں کم از کم تین فوجی اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ میں دو عسکریت پسند، جن کے بارے میں فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ فدائین (خودکش حملہ آور) تھے، رات کے وقت ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔Rajouri Fidayeen Attack
منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'راجوری میں عسکری حملہ کی شدید مذمت، عظیم قربانی دینے والے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین، حملے میں شہید ہونے والے بہادروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت۔ ہم عسکریت پسندوں اور ان کے پشت پناہوں کے عزائم سے مناسب طریقے سے نمٹیں گے۔‘‘
-
Strongly condemn despicable terrorist attack in Rajouri; tributes to brave soldiers who made supreme sacrifice. Heartfelt condolences to the families of the bravehearts martyred in the attack. We shall deal with evil designs of terrorists and their backers in a befitting manner.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) August 11, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Strongly condemn despicable terrorist attack in Rajouri; tributes to brave soldiers who made supreme sacrifice. Heartfelt condolences to the families of the bravehearts martyred in the attack. We shall deal with evil designs of terrorists and their backers in a befitting manner.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) August 11, 2022Strongly condemn despicable terrorist attack in Rajouri; tributes to brave soldiers who made supreme sacrifice. Heartfelt condolences to the families of the bravehearts martyred in the attack. We shall deal with evil designs of terrorists and their backers in a befitting manner.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) August 11, 2022
اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ 'راجوری میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد ڈیوٹی کے دوران تین فوجیوں کی موت کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔‘‘Rajouri Militant Attack
- مزید پڑھیں: Omar Abdullah on Rajouri Attack: عمر عبداللہ کا راجوری حملے میں فوجی جوانوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
راجوری حملہ میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔ وہیں اس دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں میں صوبیدار (جونیئر کمیشنڈ آفیسر) راجندر پرساد، رائفل مین منوج کمار اور رائفل مین لکشمن ڈی شامل ہیں۔