ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے کمپیوٹر ایڈیڈ لرننگ مراکز کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 7:27 AM IST

جموں و کشمیر ای گورننس ایجنسی کے زیر انتظام منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ آئی ٹی کے انتظامی سکریٹری سمرندیپ سنگھ نے بتایا کہ جموں ڈویژن میں 123 لیبز اور کشمیر ڈویژن میں 205 لیبز میں آئی سی ٹی آلات کی تنصیب اور کمیشننگ مکمل ہوچکی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کمپیوٹر ایڈیڈ لرننگ مراکز کا افتتاح کیا
لیفٹیننٹ گورنر نے کمپیوٹر ایڈیڈ لرننگ مراکز کا افتتاح کیا

جموں و کشمیر کے اسکولوں میں ڈیجیٹل خواندگی پھیلانے کے مقصد کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں جموں و کشمیر کے سمگرا شیکشا کے تحت قائم اسکولوں میں 128 کمپیوٹر ایڈیڈ لرننگ مراکز اور 200 انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی لیبز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ ایک تدریسی عمل ہے جو طالب علم کے سیکھنے کے تجربے کو مستحکم کرنے کے لئے ٹکنالوجی کو مؤثر طریقے سے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد مطالعات کو مزید دلچسپ اور نتیجہ خیز بنانا ہے۔

ورچوئل موڈ کے ذریعہ مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تدریسی لرننگ کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرتے رہیں، خاص طور پر ڈیجیٹل خواندگی میں، نوجوان نسل کو مؤثر طریقے سے سیکھنے کی اہل بنائیں۔ انہوں نے اساتذہ کو جہاں جہاں بھی ضرورت ہو ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے کمپیوٹر کی تربیت فراہم کرنے پر زور دیا۔

جموں و کشمیر ای گورننس ایجنسی کے زیر انتظام منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ آئی ٹی کے انتظامی سکریٹری سمرندیپ سنگھ نے بتایا کہ جموں ڈویژن میں 123 لیبز اور کشمیر ڈویژن میں 205 لیبز میں آئی سی ٹی آلات کی تنصیب اور کمیشننگ مکمل ہوچکی ہے۔

باقی اسکول 15 فروری 2020 تک یا اس سے پہلے مکمل طور پر حوالے کردیئے جائیں گے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد 7608 میں سے مجموعی طور پر 1733 اپر پرائمری اسکول کمپیوٹر ایڈیڈ لرننگ مراکز اور 1640 سیکنڈری / سینئر کے تحت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2522 میں سے سیکنڈری اسکول آئی سی ٹی کے تحت آئیں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پروگرام کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے کے لئے جامع اقدامات اٹھائیں اور ایک اداراتی طریقہ کار مرتب کریں اور مقررہ اہداف کو مقررہ مدت میں حاصل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.