ETV Bharat / state

'صحافتی اداروں پر تالہ بندی، بنیادی حقوق کی پامالی'

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 9:31 PM IST

عوامی نیشنل کانفرنس نے 'کشمیر ٹائمز' اور 'کشمیر سروس' کے دفاتر میں تالہ لگائے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

sealing kashmir times_office
'صحافتی اداروں پر تالہ بندی، بنیادی حقوق کی پامالی'

اے این سی کی صدر بیگم خالدہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ' جموں وکشمیر میں صحافتی ادارے مثبت اور تعمیری رول ادا کررہے ہیں، اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے عمل غیر منطقی، غیر اخلاقی اور غیر آئینی ہے اور منصفانہ طریقہ کار کے بنیادی اصولوں کے منافی بھی ہیں'۔

بیگم خالدہ شاہ نے کہا کہ' پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر وحشیانہ حملہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کو پامال کرنے کےمترادف ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' اس طرح کے عمل سے آزادی اظہار رائے اور بھارت جو دنیا کی بڑی جمہوریت میں شامل ہے اس کی شبیہ متاثر ہوتی ہے'۔

مزید پڑھیں:

'دفعہ 370 کی بحالی کے لیے پھانسی کے لیے تیار'

بیگم خالدہ شاہ نے کہا کہ' حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ عوام کے دل سے جمہوریت کے اعتماد کو ختم کرنے سے باز آئے، مزید اظہار رائے کی آزادی پر عالمی سطح کے بنیادی زریں اصول کے مطابق صحافیوں کے تحفظ، آزادی اور املاک کی حفاظت لازمی سمجھے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.