ETV Bharat / state

'مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ' - Jammu and Kashmir

ڈیزاسٹر منیجمنٹ سرینگر کے چیئرمین اعجاز اسد نے کہا اگرچہ کورونا کے مثبت معاملات میں یومیہ بنیاد پر کچھ دنوں سے کمی واقع ہورہی ہے لیکن ابھی بھی سرینگر میں کورونا کے 6000 سے زائد فعال معاملات موجود ہیں۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ خطرہ ابھی بھی ٹلا نہیں ہے۔

'لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ مشاورت کے بعد'

author img

By

Published : May 25, 2021, 8:07 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر جو کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سرینگر کے چیئرمین بھی ہیں، نے منگل کو کہا کہ انہیں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے دکانوں اور کاروباری اداروں کو مرحلہ وار بنیاد پر کھولنے سے متعلق ایک یاداشت موصول ہوئی ہے تاہم میمورنڈم پر کوئی حمتی فیصلہ موجودہ صورتحال کو ملحوظ رکھکر اور تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد ہی لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مثبت معاملات اور مہلک بیماری سے اموات کو دیکھتے ہوئے فی الحال رواں ماہ کی 31 مئی تاریخ تک کورونا لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے یا اس میں نرمی برتنے سے متعلق اسٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی تمام پہلوں پر باریک بینی سے غور خوص کر کے کوئی حتمی فیصلہ لینے کی مجاز ہے۔

اعجاز اسد نے کہا اگرچہ کورونا کے مثبت معاملات میں یومیہ بنیاد پر کچھ دنوں سے کمی واقع ہورہی ہے لیکن ابھی بھی سرینگر میں کورونا کے 6000 سے زائد فعال معاملات موجود ہیں۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ خطرہ ابھی بھی ٹلا نہیں ہے۔ ایسے میں احتیاط اور رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنے کی بے حد ضرورت ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کی شدت کو کم کرنے کی خاطر متعدد اقدامات کے ساتھ انتظامیہ نے ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی ہے جس میں 18 برس سے زیادہ عمر کے افراد کو زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کے دائرے میں لایا جارہا ہے۔ جبکہ 45 برس سے کم عمر کے ان افراد کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین دی جارہی ہے جو کہ روز مرہ کی ضروری خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.