ETV Bharat / state

'عید کا وہ حسن ہم سے گم ہوگیا'

وادی بھر میں آج عید الفطر منائی گئی تاہم لوگوں کا کہنا تھا کہ آج کی عید پھیکی گزری، نہ تو عید پر خاص گہما گہمی تھی اور نہ وہ چہل پہل جو عید پر ہوا کرتی تھیں۔

نہ تو عید پر خاص گہما گہمی تھی اور نہ وہ چہل پہل

author img

By

Published : May 24, 2020, 9:09 PM IST

سرینگر سے تعلق رکھنے والے عربت حمید نے بتایا کہ اس بار کی عید بہت ہی سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ تمام بڑی مساجد، امام بارگاہوں اور زیارتگاہوں کے منبر و محراب بھی خاموش رہے۔

وادی بھر میں آج عید الفطر منائی گئی

انہوں نے بتایا کہ عید کے موقع پر جس طرح بچے، نوجوان اور بزرگ اہتمام کے ساتھ مساجد کا رخ کرتے تھے لیکن اس بار ایسا کچھ دیکنھے کو نہیں ملا۔ صرف محلوں کی چھوٹی چھوٹی مساجد میں عید کی نماز ادا کی گئی اور اس دوران سماجی دوریوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔عید کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے رشتہ داروں دوستوں اور اپنوں سے گلے مل کر گلے شکوے دور ہوتے ہیں لیکن اس بار عید کا وہ حسن دیکھنے کو نہیں ملا۔

عبدالرشید نامی ایک اور شخص نے بتایا کہ انہوں نے اس بار عید کی نماز گھر میں ہی ادا کی مساجد میں نماز پڑھنے میں جو لطف آتا ہے ویسا گھر میں نہیں آیا۔ قریبی رشتے داروں اور عزیز و اقارب کے گھر جاکر اُن سے ملنا اور انہیں طرح طرح کے پکوان بنا کر پہنچانا، اس وبا نے وہ ساری کو خوشیاں ہم سے چھین لی۔

اس بار کی عید بہت ہی سادگی کے ساتھ منائی گئیبھر می اس بار کی عید بہت ہی سادگی کے ساتھ منائی گئیں آج عید الفطر منائی گئی
اس بار کی عید بہت ہی سادگی کے ساتھ منائی گئی

جنید احمد خان نامی ایک بچے نے کہا کہ گزشتہ ہڑتال کی وجہ سے وہ اچھے سے عید نہیں منائی اور اس بار بھی ویسے ہی حالات بنے اور وہ اچھے سے عید نہیں منا پائے۔

جنید احمد نے بتایا کہ انہیں پتا ہی نہیں چلا کہ آج عید ہے، اپنے والدین اور رشتہ داروں سے عیدی لینا جیسی خوشیاں سب کچھ اس بار ہم نے کھو دیا۔

وادی بھر میں آج عید الفطر منائی گئی
وادی بھر میں آج عید الفطر منائی گئی

بتا دیں کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر وادی بھر میں عید الفطر انتہائی سادگی سے منائی گئی۔ کہیں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع منعقد نہیں ہوا تاہم بعض دیہی اور دور دراز علاقوں میں لوگوں نے نماز فجر کے بعد نماز عید ادا کی جس دوران سماجی دوری کا خیال رکھا گیا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ آج کی عید پھیکی گزری

عید کے موقع پر سب سے بڑے اجتماعات عیدگاہ سرینگر اور درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوتے ہیں تاہم کورونا وائرس کے خطرات اور حکومتی ایڈوائزری کے پیش نظر یہ اجتماعات منعقد نہیں ہوسکے۔ وادی کی تمام بڑی مساجد، امام بارگاہوں اور زیارتگاہوں کے منبر و محراب بھی خاموش رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.