سرینگر: وادی کشمیر میں خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ سرینگر کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا۔ Weather remained partly cloudy
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 19 فروری تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش بھی ہوسکتی ہے۔Weather Forecast In Kashmir
وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے اور سری نگر کو چگوڑ کر باقی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔Weather In Kashmir
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Srinagar
سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Gulmarg Record Coldest Place
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حررات منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Pahalgam
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قسبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا وادی میں بدھ کو موسم خشک رہا اور بادلوں اور آفتاب کے درمیان سنگھرش بھی دن بھر جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: Weather in Kashmir کشمیر میں رک رک کر برف وباراں کا سلسلہ جاری
وادی میں بیس روزہ چلہ خورد اپنے دور اقتدار کے آخری مرحلے میں ہے اور اس کی حکومت بیس فروری کو ختم ہونے والی ہے۔
یو این آئی