ETV Bharat / state

LG Manoj Sinha meets PM ایل جی منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر سے ملاقات کی - وجے دشمی 2023

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

lg-manoj-sinha-meets-pm-modi
ایل جی منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر سے ملاقات کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 3:12 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز وجے دشمی کے مقدس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں یونین ٹریٹری کے لوگوں کی طرف سے زعفرانی پھول پیش کئے۔
منوج سنہا نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ 'آج عزت مآب شری نریندر مودی جی سے ملاقات کی اور انہیں وجے دشمی کی مبارک باد پیش کی'۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ 'میں نے اس موقع پر وزیر اعظم کو جموں وکشمیر کے لوگوں کی طرف سے 'کونگ پوش' (زعفرانی پھول) پیش کئے'۔
قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر نے وجے دشمی، جس کو دسہرا کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔

  • Met Hon'ble Prime Minister Shri Narendra Modi ji today and wished him a blissful Vijayadashmi. Presented 'Kong Posh' (Saffron Flower) to Hon'ble PM on behalf of people of J&K UT. pic.twitter.com/mVcSZoWQY5

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) October 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
یاد رہے کہ ملک میں منگل کو وجے دشمی کا متبرک تہوار انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔یہ تہوار بدی پر نیکی کی فتح کی یاد منانے کے لئے منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: منوج سنہا کی رام نوامی کے موقع پر جموں میں ماتا بھدر کالی مندر میں پوجا

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.