ETV Bharat / state

LG Inaugurates Indoor Stadium in Srinagar: 'جموں و کشمیر کے کھیلوں کا بجٹ ملک کی بڑی ریاستوں سے زیادہ' - شیر کشمیر انڈور اسٹیڈیم

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر حکومت کی توجہ کھیلوں میں نوجوانوں کا کریئر بنانے پر ہے لیکن کچھ لوگ اُن کے ہاتھوں میں پستول دے رہے ہیں۔ LG Inaugurates Indoor Stadium in Srinagar

Lg inagurates indoor stadium in srinagar
جموں و کشمیر کے کھیلوں کا بجٹ ملک کی سب سے بڑی ریاستوں سے زیادہ ہے
author img

By

Published : Jun 16, 2022, 8:51 PM IST

Updated : Jun 16, 2022, 9:05 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ اس دوران سنہا نے انڈور اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان کھیلوں میں حصہ لیں اور جموں و کشمیر اور ملک کا نام روشن کریں۔ جب کہ باہر سے کچھ لوگ انہیں پستول دے رہے ہیں اور ہمارے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کیا

ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سرکار کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا رہی ہے اور اس کے نتائج بھی میڈل کی شکل میں سامنے آئے ہیں جو نوجوان کھلاڑیوں نے جموں و کشمیر اور ملک کے لیے جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے کھیلوں کا بجٹ ملک کی سب سے بڑی ریاستوں سے زیادہ ہے اور بنیادی ڈھانچے کو اعلیٰ ترین سطح تک بڑھایا جا رہا ہے۔

نئے اسپورٹس کیلنڈر کی نقاب کشائی، تزئین و آرائش شدہ شیر کشمیر انڈور اسپورٹس کمپلیکس سرینگر کا افتتاح کرنے اور مقامی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھنے کے بعد، انہوں نے کہا کہ سرکار یہاں کے نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کی خواہاں ہے اور اس کی سب سے بڑی مثال کھیلوں کی ہے۔ جموں و کشمیر کا بجٹ ملک کی کسی بھی بڑی ریاست سے زیادہ ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ نوجوان ملک کی مختلف ریاستوں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں آگے بڑھیں گے۔ یہاں کے نوجوانوں نے اب تک کئی تمغے جیتے ہیں جبکہ ہریانہ ایونٹ میں، جموں و کشمیر نے گزشتہ 26 کے مقابلے امسال 16 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ برسوں میں ہم مخصوص ایونٹ میں کم سے کم 10 پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس 15 لاکھ نوجوانوں نے کھیل تقریبات میں حصہ لیا تھا اور اس سال انہیں تقریبات میں 35 لاکھ نوجوانوں کی شرکت کی امید ہے۔ سنہا نے مزید کہا کہ ہر پنچایت میں کھیل کے میدان بنائے گئے ہیں اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو اعلیٰ سطح تک بڑھایا جا رہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2018 میں جموں و کشمیر اسٹیٹ اسپورٹس کونسل نے شیر کشمیر انڈور اسٹیڈیم میں سہولیات کی تزئین و آرائش کے لیے 17 کروڑ روپے کا منصوبہ تجویز کیا تھا۔ تاہم، نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ستمبر 2019 تک پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہوا تھا۔ بالآخر ستمبر مہینے کے آخری ہفتے میں کام شروع ہوا تاہم دفعہ 370 کی منسوخی اور پھر عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے وادی میں پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا۔ آخر کار گزشتہ سال اس پر کام شروع ہونے کے بعد بالآخر 14.76 کروڑ روپے کے بجٹ سے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی گئی اور آج مکمل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Rajnath Visits Baramulla And Uri: راجناتھ سنگھ نے بارہمولہ اور اوڑی کا دورہ کیا

Last Updated : Jun 16, 2022, 9:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.