ETV Bharat / state

Land Slide in Sonamarg: سونہ مرگ میں مٹی کا تودا گرآنے سے 9 رہائشی مکانوں کو نقصان - سونہ مرگ میں مٹی کا تودا گرآنے سے مکانوں کو نقصان

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ کے ریزن علاقے میں موسلا دھاربارشوں سے گذشتہ شام مٹی کا ایک بھاری بھرکم تودا گر آیا، جس سے کم سے کم نومکانوں اور ایک گاؤ خانے کو نقصان پہنچا ہے۔ Landslide Damages 9 Houses In Sonamarg

سونہ مرگ میں مٹی کا تودا گرآنے سے9 رہائشی مکانوں کو نقصان
سونہ مرگ میں مٹی کا تودا گرآنے سے9 رہائشی مکانوں کو نقصان
author img

By

Published : Feb 20, 2023, 12:59 PM IST

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آنے سے کم سے کم 9 رہائشی مکانوں اور ایک گاؤ خانے کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ کے ریزن علاقے میں موسلا دھار بارشوں سے گذشتہ شام مٹی کا ایک بھاری بھرکم تودا گر آیا جس سے کم سے کم نو مکانوں اور ایک گاؤ خانے کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ان میں محمد اقبال رینہ، محمد یوسف رینہ شبیر احمد رینہ ولد غلام محمد رینہ، محمد جمال رینہ محمد یوسف رینہ محمد کمال رینہ ظہور احمد عبدالسلام اور محمد اسلم ساکنان ریزن گنڈ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:Landslide in Rezan گاندربل میں پسی گر آنے سے مکانوں کو نقصان، سرینگر۔سونمرگ سڑک بند

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کو بھی بہ حفاظت دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے۔ مٹی کا تودا گر آنے سے سری نگر- سونہ مرگ شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل مٹی کے اور برف کے تودے گرنے سے جموں شاہراہ کئی دنوں تک بند رکھی گئی تھی۔ اور گاندر بل میں بھی پچھلے کئی دنوں میں مٹی کے تودے گر چکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.