ETV Bharat / state

سرینگر: پرینکا گاندھی کی گرفتاری، پردیش کانگریس کا احتجاج - سابق وزیر اعلیٰ

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے سرینگر میں پارٹی لیڈران و کارکنان نے احتجاج کیا، وہیں جموں و کشمیر پولیس نے پارٹی صدر غلام احمد میر سمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

پرینکا گاندھی کی گرفتاری، پردیش کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 2:52 PM IST

Updated : Oct 5, 2021, 2:59 PM IST

ریاست اتر پردیش کے لکھیم پور ضلع جانے سے قبل بی جے پی حکومت کی جانب سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو گرفتار کرنے پر پردیش کانگریس کے لیڈران نے سرینگر میں احتجاج کیا۔

پرینکا گاندھی کی گرفتاری، پردیش کانگریس کا احتجاج

سرینگر میں پردیش کانگریس کمیٹی صدر غلام محمد میر کی قیادت میں درجنوں کارکنان نے پرینکا گاندھی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔

کانگریس کارکنان نے پارٹی دفتر کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم پولیس نے کانگریس کے ریاستی صدر سمیت کئی لیڈران و کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

یاد رہے کہ ریاست اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں بی جے پی وزراء کے قافلے کے دوران ایک وزیر کے فرزند نے کسانوں کی ریلی میں داخل ہوکر گاڑی سے آٹھ افراد کو کچل ڈالا۔

اس پر تشدد واقعے پر کانگریس رہنما پرینکا گاندھی کو لکھیم پور پہنچنے اور کسانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا۔

پرینکا گاندھی کی گرفتاری پر ملک بھر میں کانگریس کی جانب سے مختلف ریاستوں میں یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

پردیش کانفرنس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے سرینگر میں احتجاج کے دوران اتر پردیش حکومت پر غنڈہ گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’اتر پردیش میں کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے اور جو لیڈران ان کے ساتھ ہمدردی دکھارہے ہیں ان کے ساتھ بھی زیادتیاں کی جارہی ہیں۔‘‘

دریں اثناء، سابق وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی نے بھی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Last Updated : Oct 5, 2021, 2:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.