ETV Bharat / state

LG Sinha to Inaugurate Multiplex in kashmir: ’متنازعہ‘ فلم لال سنگھ چڑھا کی نمائش سے کشمیر میں سنیما کی واپسی - لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سینما

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا منگل کو صبح 11:00 بجے سرینگر میں INOX کے ڈیزائن کردہ پہلے ملٹی پلیکس کا افتتاح کریں گے۔ Laal Singh Chaddha to be released in Kashmir’s first multiplex

’متنازعہ‘ فلم لال سنگھ چڑھا کی نمائش سے کشمیر میں سنیما کی واپسی

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 1:08 PM IST

سرینگر: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی تازہ ترین فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ سخت گیر موقف رکھنے والی تنظیموں کی جانب سے بائیکاٹ کی کال کے سبب اگر چہ باکس آفس پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی تاہم فلم کے ہیرو عامر خان اور ان کے مداحوں کو یقینا اس خبر سے کافی مسرت ہوگی کہ فلم کو 20ستمبر منگل کو وادی کشمیر کے پہلے ملٹی پلیکس میں ریلیز کیا جائے گا۔ Kashmir’s First Multiplex

کشمیر میں فلموں کے شائقین اس لمحہ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب شہر کے تجارتی مرکز لال چوک سے چند منٹ کی مسافت پر واقع ہائی سیکورٹی زون، سونہ وار علاقے میں ملٹی پلیکس کھول دیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا منگل کو صبح 11:00 بجے INOX کے ڈیزائن کردہ ملٹی پلیکس کا افتتاح کریں گے۔ Kashmir’s First Multiplex to be Inaugurated on 20 Sep

دھر، دہلی پبلک اسکول سری نگر بھی چلا رہے ہیں، جو شہر کا ایک ممتاز پرائیویٹ اسکول ہے۔ دھر کے فرزنداں - وکاس اور وشال - نے وادی میں اپنی نوعیت کے پہلے ملٹی پلیکس پروجیکٹ پر پوری تندہی سے کام کیا۔ دھر نے ملٹی پلیکس کے افتتاح کے موقع پر عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا ہے۔ ملٹی پلیکس کا افتتاح کئی برسوں بعد کشمیر میں سنیما کی واپسی کی علامت ہے۔Lal Singh Chaddha in Kashmir Cinema

واضح رہے کہ کشمیر بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ کے لیے پسندیدہ مقام ہوا کرتی تھی۔ 90 کی دہائی تک بالی ووڈ کی اکثر فلموں کی شوٹنگ کا کچھ نہ کچھ حصہ وادی کشمیر میں شوٹ کیا جاتا تھا تاہم کشمیر میں عسکریت پسندی کے آغاز کے فوراً بعد ہی سلسلہ رک گیا اور سینما ہال بھی بند ہو گئے۔Cinama Returns to Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.