ETV Bharat / state

رمضان المبارک میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی افسوسناک: نیشنل کانفرنس

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 10:15 PM IST

نیشنل کانفرنس نے کہا 'ایام متبرکہ کے دوران بھی لوگوں کو اُن بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے جو ماضی میں خود بخود میسر رہا کرتی تھیں۔'

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار

نیشنل کانفرنس نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو بنیادی ضروریات میسر نہ رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اور سرکاری محکمے کاغذی گھوڑے دوڑانے میں تو ایک دوسرے سے سبقت لیتے پھرتے ہیں لیکن جب زمینی سطح پر عوام کو راحت پہنچانے کی بات آتی ہے تو سب کچھ سراب ثابت ہو جاتا ہے۔

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا کہ ایام متبرکہ کے دوران بھی لوگوں کو اُن بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے جو ماضی میں خود بخود میسر رہا کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی لوگوں کو بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے مسائل درپیش ہیں جبکہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور صارفین سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔

این سی ترجمان نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تینوں خطوں میں رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہنچانے کے لئے ٹھوس اور بروقت اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اس مقدس مہینے کے دوران بجلی، پینے کا پانی، صحت و صفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس، معیاری چاول، آٹا دستیاب رکھا جائے اور خصوصی طور پر سحری و افطاری کے اوقات پر لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.