کٹھوعہ جنسی زیادتی معاملے میں آج پٹھان کوٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے 7ملزمین میں سے 6 کو قصوروار قرار دیا ہے۔جبکہ ایک ملزم کو بری کردیا ہے۔
جن ملزمین کو قصوروار قرار دیا گیا ہے ان کے نام سانجی رام ، آنند دتہ، پرویش کمار، دیپک کھجوریا، سریندر ورما، تلک راج ہیں۔ جبکہ وشال نامی ملزم کو عدالت نے بری کردیا ہے۔
پیٹھان کورٹ سیشن کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی ،سماجی رہنماؤں نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پٹھان کوٹ سیشن کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ صحیح وقت پر آیا ہے اور امید ہے کہ سزا بھی سخت ہو۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے عدالت کےفیصلے کا استقبال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمین کے خلاف سخت سے سخت ہو تاکہ اس طرح کے گھناؤنا حرکت کرنے کا کوئی جرأت نہ کرسکے۔
جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ اور سابق آئی اے ایس افسر شاہ محمد فیصل نے کٹھوعہ ریپ معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں نے اس معاملے کو سبوتاز کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا عدالت کےفیصلے کے بعد جموں وکشمیر پولیس کو مبارک باد دی ہے۔
سابق چیئرپرسن جموں وکشمیر خواتین کمیشن نعیمہ مہجور نے کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور ملزمین کو سخت سزا دینے کی وکالت کی ہے۔