ETV Bharat / state

'ہیلتھ ورکرز کووڈ ٹیکہ لگائیں' - ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں 83 فیصد طبی اور نیم طبی عملہ ابھی بھی ایسا ہے جس نے اب تک کورونا ٹیکہ نہیں لگوایا ہے جس کے نتیجے میں ٹیکہ کاری کے عمل میں رکاوٹ آرہی ہے۔

File photo
File photo
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:03 PM IST

ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ یہاں کے ہیلتھ ورکرز جن میں ڈاکٹرز، نرسز کے علاوہ دیگر نیم طبی عملہ شامل ہیں، میں اکثر نے ابھی ٹیکہ نہیں لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں کام کر رہے 7 ہزار طبی اور نیم طبی عملے میں محض ابھی تک 1167 افراد نے ہی ٹیکہ لگایا ہے جو کہ 16.67 فیصدی ہے۔ جبکہ 83.33 فیصدی ابھی بھی بغیر ویکسینیشن کے ہیں۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز میں ٹیکہ کاری کے عمل سے دور رہنے سے روکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ وہیں عام لوگوں کو ویکسین لینے پر آمادہ کرنے میں بھی ایک بڑا چلینج ثابت ہوگا۔

ڈاکٹر نثارالحسن نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ صحت عامہ کے کارکنان میں ویکسین کا اعتماد عوامی اعتماد کو فروغ دینے میں کافی معاون ہوگا۔

انہوں نے تمام ہیلتھ ورکرز پر زور دیا کہ وہ کووڈ مخالف ٹیکہ لگائے اور اس ویکسینیشن کے عمل میں آگے بڑھنے میں اپنا بہتر رول ادا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.