ETV Bharat / state

Kashmiri Pandits celebrate Maha Shivratri وادی بھر میں مہا شیوراتری کا تہوار منایا گیا

وادی میں ہیرتھ (شیوراتری) کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ہندو مذہب کے مطابق بھگوان شیو اور پاروتی کی شادی کی یاد میں یہ تہوار ہر سال منایا جاتا ہے۔ Pandits celebrate Shivratri with religious fervour

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 10:37 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
گاندربل میں شیوراتری کا تہوارمنایا گیا

سرینگر: بھارت میں مہاشیوراتری کا تہوار ہندوؤں کا انتہائی اہم اور مقدس تہوار ہے لیکن کشمیری پنڈتوں میں ہیرتھ( شیو راتری) کو نہ صرف غیر معمولی اہمیت حاصل ہے بلکہ اس تہوار سے کشمیر کی پنڈت برادری اپنی تہذیبی و ثقافتی اقدار کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کشمیری پنڈت دیگر ہندوؤں کے مقابلہ میں اس تہوار کو مختلف طریقے سے مناتے ہیں ۔ ایک کشمیری پنڈت خاتون نے کشمیری میں کھیربھوانی مندر گاندربل میں بات کرتے ہوئے تہوار کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کے مقابلے میں کشمیر میں اس کی روایت مختلف ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پورے بھارت کے مقابلے میں ہیرتھ( مہاشیوراتری ) پر مندروں کے بجائے گھروں میں پوجاپاٹھ کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس تہوار کی مناسبت سے کشمیری پنڈت برادری خصوصی 'وٹک پوجا' کرتے ہیں اور اس میں دیگر چیزوں کے علاوہ اخروٹ کو بھی پوجا میں رکھا جاتا ہے ۔ وٹک پوجا میں خصوصی مصالحہ کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔ اخروٹ کو کئی دن قبل پانی میں رکھ کر تر کیا جاتا ہے اور بعد میں پرشاد (تبرک)کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کشمیری پنڈت برادری اس دن خصوصی پکوان تیار کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات ٹھیک ہوں اور یہاں امن و امان ہو، تاکہ کشمیری پنڈت پھر سے اپنے وطن لوٹ آئیں۔ حالانکہ دیکھا جائے تو گردش ایام نے بھلے ہی کشمیری بھائیوں کو کشمیری مسلمانوں سے دور کیا ہو ، مگر آج بھی وادی سے ہیرتھ کے دوسرے روز سلام کے دن وادی سے دوست اور پڑوسی جموں سلام کیلئے جاتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نمائندہ ای ٹی وی بھارت کے مطابق اس دوران کئی غیر ریاستی سیاحوں نے بھی کھیربھوانی مندر گاندربل میں پوجا پاٹ کی، اور پجاری نے اس دن کی اہمیت باضابطہ طور پر بیان کی ہے۔ حالانکہ دیکھا جائے تو کھیربھوانی مندر جہاں اس دن کے موقع پر کافی رش رہتا تھا، لیکن آج مندر میں کسی حد تک سناٹا چھایا تھا۔ کیونکہ پچھلے سال کئی کشمیری پنڈتوں کی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہوئی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت جو اب آہستہ آہستہ وادی میں رہنے لگے تھے یا وہ کشمیری پنڈت جو یہاں نوکری کرنے کی غرض سے مختلف کیمپس میں رہتے تھے، وہ واپس جموں چلے گئے ہیں۔

وہیں گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع تارخی شکرآچاریہ مندر میں رات بھر پوجا پاٹھ کے علاوہ ہون کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس دوران صبح سے ہی ہندو برادری سے وابستہ لوگوں نے شنکر آچاریہ مندر کا رخ کرکے وہاں پوجا پاٹھ کی۔ اس دوران انتظامیہ کی طرف سے سخت انتظامات کیے گیے تھے۔ یاد رہے کہ کشمیر میں مہاشیو راتری کو کشمیری زبان میں ہیرتھ کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ اس دن کشمیری پنڈت مچھلیاں پکاتے ہیں اس کے علاوہ اخروٹ کا خاص کر استعمال کرتے ہیں اس اثنا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شنکرآچاریہ مندر کے پوجاری شرما نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مہاشیو راتری کا تہوار خاص کر کشمیر میں بڑے ہی دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا انہوں نے کہا کہ ہماری یہی دعا کہ کشمیر میں جلد از جلد امن و سکون دوبارہ لوٹ آئے۔

ڈوڈہ میں شیوراتری کا تہوار منایا گیا

وہیں ڈوڈہ میں بھی مہاشیوراتری منایا گیا، ڈوڈہ کے تحصیل ٹھٹھری میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور تہوار منایا۔ لوگوں نے بتایا کہ جو لوگ پانڈووں کے زمانے سے یہاں آباد ہیں اور شیو کی پوجا کرتے تھے، یہاں پر مورتی اور شیولنگ قائم ہے۔ جسے دیکھنے کے لیے شیوراتری کے دن کافی تعداد میں لوگ یہاں آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.