سرینگر: کشمیر کے سینیئر صحافی سمان لطیف کو اقوام متحدہ نے ماحولیاتی تبدیلی پر عمدہ اور معیاری رپورٹنگ کرنے پر انعام سے نوازا ہے۔Kashmiri journalist Samaan Lateef wins UN climate change award
سمان لطیف کو کانسے کا تمغہ، سند اور نقدی بطور انعام اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے 'دی پرنس البیٹ آف موناکو' The Prince Albert II of Monaco اور 'یو این گلوبل پرائز فار کلائمیٹ چینج' UNCA Global Prize for Coverage of Climate Change کے تحت دیا گیا۔
سمان لطیف کو بھارت، پاکستان اور افغانستان میں 'دی ٹیلی گراف'، ڈوچیویلا اور دیگر اداروں کے لئے ماحولیاتی تبدیلیوں پر صحافت کرنے پر یہ انعام دیا گیا ہے۔ Samaan Lateef Kashmiri journalist
مزید پڑھیں: Pulitzer Award Winner Sana Irshad: پلٹزر ایوارڈ لینے بیرون ملک جارہی ثنا ارشاد مٹو کو دہلی ایئرپورٹ پر روکا گیا
سمان لطیف ضلع بارہمولہ کے واگورہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کئی برسوں تک معروف اخبار 'دی ٹریبون' کے لئے وادی کشمیر سے صحافتی خدمات انجام دی تاہم گزشتہ چند برسوں سے وہ بین الاقوامی صحافتی اداروں کے لئے لکھتے ہیں۔Samaan Lateef Writes For International Media