ETV Bharat / state

Paper Mache Learning in Kashmir پیر ماشی فن کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے این سی پی یو ایل کی پہل

جموں و کشمیر کی پیپر ماشی صنعت کو پوری دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے۔ اس کے نمونے مختلف ممالک میں پسند کیے جاتے ہیں۔ اس فن کو جمالیاتی فن کا حصہ بھی قرار دیا جاتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ نئی نسل اب اس فن کو سیکھنے اور اس دستکاری کو اپنانے سے دور نظر آتی ہے۔Dying Art Papier Mache in Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 6, 2022, 4:57 PM IST

سرینگر: پیپر ماشی جمالیاتی فنون میں شمار ہوتا ہے۔ ایک زمانے میں پیر ماشی ایک معتبر فن اور کاروبار کی حثیت رکھتا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ صعنت دم توڑتی گئی اور اب یہ فن معدوم ہونے کی دہلیز پر ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ نئی نسل کی پیپر ماشی ہنر سیکھنے میں عدم دلچسپی ہے۔ ایسے میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان یعنی این سی پی یو ایل نے مرکز کی سرپرستی میں ایک خاص اسکیم کے تحت پیر ماشی کے اس قدیم فن کو نئی نسل تک پہنچانے کا بیڑا اٹھایا۔NCPUL Conducts Free Paper Mache Course

پیر ماشی کا فن نئی نسل تک پہنچانے کا این سی پی یو ایل نے اٹھایا بھیڑا
کشمیر میں قائم این سی پی یو ایل کے تربیتی مراکز میں اب نوجوان لڑکے لڑکیوں کو پیر ماشی کا 6 ماہ کا کورس کرایا جارہا ہے۔ این سی پی یو ایل کی یہ مثبت پہل کارگر بھی ثابت ہورہی ہے اور اس فن کو سیکھنے کے لیے نوجوان نہ صرف دلچسپی دکھا رہے ہیں بلکہ یہ کافی پرُ امید بھی نظر آرہے ہیں۔Paper Mache Learning Courses in Kashmirجموں و کشمیر میں این سی پو یو ایل کے کئی مراکز میں پیر ماشی کا ہنر سکھایا جارہا ہے۔ اب تک 5 بیچز میں 6 سو ٹرینرز مکمل تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ شال ٹینگ میں قائم این سی پو یو ایل کے تربیتی مرکز میں بچوں کو پیپر ماشی کا ہنر سکھانے والے ماہر استاد نظیر احمدخان کہتے ہیں مرکز اور این سی یو ایک کے باہمی اشتراک سے اٹھایا گیا یہ اقدام کافی حوصلہ افزا ہے۔ اس کوشش سے نہ صرف معدوم ہورہے پیر ماشی کے فن کو زندہ کیا جاسکتا ہے بلکہ نوجوان کو خود روزگار کمانے کے لائق بھی بنایا جاسکتا ہے۔Ncpul Paper Mache Centers In Kashmir

مزید پڑھیں: Dying Art Papier Mache in Kashmir پیپر ماشی کا قدیم فن معدوم ہونے کے دہانے پر کیوں؟

این سی پی یو ایل نے کرافٹ ڈیولیمپنٹ انسٹی سے باضابطہ معاہدہ کیا ہے۔ یہاں بچوں کو بنا کسی فیس کے یہ کورس کرایا جارہا ہے اور یومیہ فی کس 40 روپے بطور خرچ بھی دیئے جارہے ہیں۔ کشمیر میں این سی پی یو ایل کے 3 مراکز میں پیر ماشی کا یہ کورس متعارف کیا گیا۔ تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ پیر ماشی کے فن کو مزید سینٹرز تک بڑھایا جائے تاکہ اس قدیم صنعت کو ناپید ہونے سے بچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.