ETV Bharat / state

Kashmiri Artisan Weaves National Flag on Carpet: قالین پر قومی پرچم بنانے کی محمد مقبول کی انوکھی پہل - کشمیری قالین صنعت

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد مقبول ڈار اپنے ہاتھوں سے اس وقت قالین پر ترنگا بُن رہے ہیں۔ زعفرانی، سفید اور سبز رنگ کے امتزاج سے قومی جھنڈے کو یہ بڑی باریکی سے تیار کررہے ہیں۔ محمد مقبول کی خوائش کہ ان کا یہ پرچم 15 اگست کے دن لال قلعہ پر لہرایا جائے۔ Kashmiri Artisan Weaves National Flag on Carpet

kashmiri-artisan-weaves-national-flag-on-carpet-wants-his-flag-to-be-hoisted-over-red-fort-in-delhi
قالین پر" قوم پرچم" بنانے کی محمد مقبول کی انوکھی پہل
author img

By

Published : Jun 10, 2022, 7:19 PM IST

Updated : Jun 10, 2022, 10:32 PM IST

سرینگر: قالین بافی کے ہنر کے ذریعہ ایک کشمیری کاریگر نے وطن سے اظہار محبت کا انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد مقبول ڈار اپنے ہاتھوں سے اس وقت قالین پر ترنگا بُن رہے ہیں۔ زعفرانی، سفید اور سبز رنگ کے امتزاج سے قومی جھنڈے کو یہ بڑی باریکی سے تیار کررہے ہیں۔ محمد مقبول نے اس پر ایک ہفتہ قبل کام شروع کیا ہے اور یہ آنے والے 20 دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔ محمد مقبول کی خواہش کہ ان کا یہ پرچم 15 اگست کے دن لال قلعہ پر لہرایا جائے۔Kashmiri Artisan Weaves National Flag on Carpet

قالین پر" قوم پرچم" بنانے کی محمد مقبول کی انوکھی پہل
محمد مقبول اپنی اس پہل سے نہ صرف بھائی چارہے اور محبت کا پیغام دینا چاہتے ہیں بلکہ یہ کشمیر کی اس قدیم صنعت کو ملکی اور بیرونی سطح پر فروغ دینے کی تمنا بھی رکھنے ہیں۔ کشمیر کی قدیم دستکاریوں میں قالین بافی ایک اہم صنعت کے طور تصور کی جاتی ہے اور کبھی یہ صنعت کشمیر کی اقتصادیات میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی تھی۔ وہیں ایک زمانے میں اس صنعت سے بلواسطہ یا بلاواسطہ طور لاکھوں لوگ وابستہ تھے لیکن اب یہ زوال پذیر ہوچکی ہے۔ آج کی تاریخ میں قالین بافی چند ہی گھرانوں اور افراد تک ہی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ Kashmiri Carpet Weaving ایسے میں محمد مقبول ڈار منفرد طریقے سے قومی پرچم بنا کر قالین صنعت کے احیا اور فروغ کے لیے سرکاری سطح پر توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ وہیں یہ قالین بافی کی صنعت کو زندہ رکھنے کے لیے نئی نسل کو منتقل کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں، جس کے لیے اس دستکار کی ستائش کی جانی چاہیے۔Revival & Promotion of Kashmiri Carpet

مزید پڑھیں:

اس قبل شہر سرینگر سے تعلق رکھنے والے دستکار محمد حسین بٹ نے بھی ریشمی قالین پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی تصویر بنا کر ان کے تئیں اپنے محبت کا اظہار کیا تھا۔ ایسے میں اب قالین پر قومی پرچم بنانے کی محمد مقبول ڈار کی یہ پہل کتنی ثمرآور ثابت ہوگی، یہ آئندہ دیکھنے والی بات ہوگی۔ Kashmiri Artist Weaves Salman khan Portrait

Last Updated : Jun 10, 2022, 10:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.